Home / Misleading-ur / فیکٹ  چیک : سال  2022 کا لالو یادو اور نتیش کمار کی ملاقات کا ویڈیو حال کا  بتاکر وائرل

فیکٹ  چیک : سال  2022 کا لالو یادو اور نتیش کمار کی ملاقات کا ویڈیو حال کا  بتاکر وائرل

: سال 2022 کا لالو یادو اور نتیش کمار کی ملاقات کا ویڈیو حال کا بتاکر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار آر جے ڈی لیڈر لالو یادو، تیجسوی یادو اور رابڑی دیوی سے ملاقات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ 6 ستمبر کو آر جے ڈی لیڈروں کے ساتھ نتیش کمار کی ملاقات ہے۔ اسی کے ساتھ یوزرس یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں بہار میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔

ایک یوزر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بہار میں کھیلا ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ آج نتیش کمار جی ،لالو یادو جی سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ 3-4 دنوں کے اندر نتیش جی اور تیجسوی جی کی یہ دوسری ملاقات ہے۔

  Link

اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کر ایسا ہی دعویٰ کیا، جسے یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں پر کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیکٹ چیک

ڈی فریک کی ٹیم نے وائرل ویڈیو کو کی فریمز میں تبدیل کر اسکی پڑتال کی۔ ہمیں یہ ویڈیو 5 ستمبر 2022 کو او ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر ملا۔ جس کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ نتیش کمار نے لالو پرساد یادو سے ملاقات کی۔

اسکے علاوہ، ہمیں ہندوستان اخبار کی ویب سائٹ پر 5 ستمبر 2022 کو شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس میں نتیش کمار کی آر جے ڈی لیڈروں )لالو یادو، تیجسوی یادو اور رابڑی دیوی( سے ملاقات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر 5 ستمبر کو دہلی کے دورے پر جانے سے پہلے نتیش کمار آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو سے ملنے رابڑی رہائش گاہ پہنچے۔ نتیش کمار دہلی کے تین روزہ دورے پر جا رہے ہیں، جہاں وہ راہل گاندھی، سیتارام ییچوری، اروند کیجریوال جیسے اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔

 Link

اس کے علاوہ، ہمیں 5 ستمبر 2022 کو اے این آئی کا ایک ٹویٹ ملا، جس میں نتیش کمار کے دہلی جا کر آر جے ڈی لیڈروں سے ملاقات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ نتیش کمار کا پرانا ویڈیو شیئر کر گمراہ کن دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو 5 ستمبر 2022 کا ہے، جب نتیش کمار نے دہلی روانہ ہونے سے پہلے لالو یادو، تیجسوی یادو اور رابڑی دیوی سے ملاقات کی تھی۔

Tagged: