Home / Featured / فیکٹ چیک: راہل گاندھی کے سامنے جھکتے ہوئے ادھو ٹھاکرے کی وائرل تصویر ایڈیٹیڈ ہے۔

فیکٹ چیک: راہل گاندھی کے سامنے جھکتے ہوئے ادھو ٹھاکرے کی وائرل تصویر ایڈیٹیڈ ہے۔

راہل گاندھی کے سامنے جھکتے ہوئے ادھو ٹھاکرے کی وائرل تصویر ایڈیٹیڈ ہے۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ادھو ٹھاکرے راہل گاندھی کو سلام کرتے ہوئے جھک رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرنے والے سوشل میڈیا یوزرس ادھو ٹھاکرے کی تنقید رہے ہیں کہ ادھو اقتدار کے لالچ میں راہل گاندھی کے سامنے جھک گئے۔

Link

اس تصویر کو کئی دوسرے یوزرس نے بھی شیئر کیا ہے، جسے یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل تصویر کی جانچ کی۔ ہم نے پایا کہ وائرل تصویر دو مختلف تصاویر کو ملا کر بنائی گئی ہے۔ جسے نیچے دئیے گئے گرافکس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پہلی تصویر ادھو ٹھاکرے کی کانگریس ہیڈکوارٹر میں راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ادھو ٹھاکرے راہل گاندھی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس ملاقات کی تصویر اے این آئی اور ٹائمز آف انڈیا سمیت کئی میڈیا ہاؤسز نے فیس بک پر پوسٹ کی ہے۔

Link

Link

دوسری تصویر ادھو ٹھاکرے کی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے، جب وہ کیجریوال کے والدین کو سلام کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں آدتیہ ٹھاکرے، شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ موجود تھے۔ کیجریوال کے خاندان سے ادھو کی ملاقات کی تصویر شیوسینا کے آفیشل ایکس ہینڈل سے پوسٹ کی گئی ہے۔

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر ایڈیٹیڈ ہے۔ دو مختلف تصویروں کو جوڑ کر، ادھو ٹھاکرے کو راہل گاندھی کے سامنے جھکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Tagged: