سوشل میڈیا (انسٹاگرام) پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ اسدالدین اویسی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اویسی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نریندر مودی تیسری بار وزیراعظم بنیں گے۔
اس ویڈیو پر ٹیکسٹ لکھا ہے،’پٹنہ بہار، AIMIM کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا،’ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی تیسری بار وزیراعظم بنیں گے‘۔
دیگر کئی یوزرس نے بھی اویسی کے اس ویڈیو کو شیئر کیا یا ہے، جسے یہاں اور یہاں کلک کرکرے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کی-فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں نیوز24 پر اسدالدین اویسی کا اوریجینل ویڈیو ملا، جس میں اویسی کہتے ہیں،’ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی تیسری بار وزیراعظم نہیں بنیں گے‘۔
قابل ذکر ہے کہ انڈیا ٹوڈے کے یوٹیوب چینل پر بھی اسدالدین اویسی کے اس ویڈیو کو 25 مئی 2024 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے اسد الدین اویسی کا ایڈیٹیڈ ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ انہوں نے نریندر مودی سے متعلق یہ بیان نہیں دیا تھا کہ وہ تیسری بار وزیراعظم بنیں گے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔