امیٹھی سے راہل گاندھی اور رائے بریلی سے پرینکا گاندھی لوک سبھا الیکشن کے لیے امیدوار ہوں گے! سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کانگریس کی ایک پریس ریلیز شیئر کی جا رہی ہے، جس میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کا دستخط ہے اور تاریخ میں 30 اپریل سنہ 2024 لکھا ہوا ہے۔
اس پریس ریلیز کو سوشل میڈیا یوزرس، مختلف دعوے کے تحت شیئر کر رہے ہیں۔ امریندر کھلبلی نامی یوزر نے اس پریس ریلیز کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’یو پی میں بی جے پی کے مشن 80 سے 2 سیٹ کانگریس نے کم کر دی ہے، خیر، ہار تو یہ متھرا جیسی سیٹ پر بھی رہے ہیں‘۔
بعض یوزرس کی جانب سے ایک، دوسری پریس ریلیز بھی شیئر کی جا رہی ہے، جس میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کی امیدواری کا اعلان ہے۔ لیکن اس پریس ریلیز میں امیٹھی سے پرینکا گاندھی اور رائے بریلی سے راہل گاندھی کا نام ہے۔ یہ پریس ریلیز با ضابطہ کانگریس کے لیٹر ہیڈ پر جاری کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس پریس ریلیز کو دیگر یوزرس نے بھی شیئر کیا ہے، جسے یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے امیٹھی پارلیمانی حلقے سے راہل گاندھی اور رائے بریلی سے پرینکا گاندھی کی امیدواری کے تناظر میں گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ تاہم، ہمیں ایسی کوئی بھی نیوز کوریج نہیں ملی۔
بعد ازاں ہماری ٹیم نے کانگریس کے ایکس ہینڈل ’@INCIndia‘ کو بھی دیکھا۔ ہمیں یہاں بھی راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی امیدواری کے تناظر میں اعلان نہیں ملا۔
البتہ، ہماری ٹیم نے پایا کہ کانگریس نے 30 اپریل 2024 کو لوک سبھا الیکشن کے امیدواروں کی ایک لسٹ جاری کی ہے، جس میں ہریانہ، ہماچل پردیش اور مہاراشٹر کے 4 امیدواروں کا اعلان ہے۔ اس لسٹ میں گروگرام، ہریانہ سے فلم اداکار اور کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ راج ببر، ہماچل پردیش کے کانگڑہ سے آنند شرما، حمیر پور سے ستپال رائے زادہ اور مہاراشٹر کی ممبئی نارتھ سیٹ سے بھوشن پاٹل کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کانگریس کا وائرل پریس ریلیز فیک ہے۔ کانگریس نے امیٹھی سے راہل گاندھی اور رائے بریلی سے پرینکا گاندھی کی امیدواری کا اعلان نہیں کیا ہے۔