سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو اور ان کی بیوی ڈمپل یادو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ اس تصویر میں اکھیلیش یادو ہاتھ جوڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں، تو وہیں ڈمپل یادو کے ہاتھ میں گلاب کے پھول ہیں۔
یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ اکھیلیش اور ڈمپل نے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کی قبر پر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
ونود سنگھ (میں بھی مودی پریوار) نامی ایکس یوزر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’انکاؤنٹر میں ڈھیر ہوئے ’عتیق احمد‘ اور ’اشرف‘ کی قبر پر اکھیلیش اور ڈمپل یادو، ہندوؤں میں جے چندوں کی کمی نہیں ہے…‘
X Post Archive Link
دیگر سوشل میڈیا وزرس نے بھی اکھیلیش اور ڈمپل کی اس تصویر کو متذکرہ بالا دعوے کے تحت شیئر کیا ہے۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کو ریورس سرچ کرنے پر DFRAC ٹیم کو یہی تصویر ڈمپل یادو کی جانب سے 14 نومبر 2022 کو مائکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر کیے گئے ایک پوسٹ ملی۔
ڈمپل یادو نے اپنے اس پوسٹ میں لکھا ہے،’نیتا جی کو خراج عقیدت کے ساتھ، ہم آج پرچۂ نامزدگی، ان کے اصول و اقدار کو وقف کر رہے ہیں۔ نیتا جی کی دعا، ہم سب کے ساتھ ہمیشہ رہی ہے، ہمیشہ رہے گی‘۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق ملائم سنگھ کی موت کے بعد مَین پوری کی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن کے لیے پرچۂ نامزدگی سے قبل سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو اور ان کی بیوی ڈمپل یادو نے ’سمادھی استھل‘ (جائے یادگار) پر پہنچ کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
Abplive,news18,aajtak & navbharattimes
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ اکھیلیش یادو اور ان کی بیوی کی وائرل تصویر، ملائم سنگھ کی ’سمادھی استھل‘ پر خراج عقیدت پیش کرنے کی ہے۔
لہٰذا، سوشل میڈیا یوزرس کا یہ دعویٰ سیاق و سباق سے پرے اور گمراہ کُن ہے کہ اکھیلیش اور ڈمپل نے عتیق احمد اور اشرف کی قبر پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔