سوشل میڈیا پر 500 ₹ کے نئے نوٹ کی تصویر، شیئر کی جا رہی ہے۔ اس میں ایک طرف بھگوان رام کی تصویر ہے اور دوسری طرف رام مندر کی تصویر ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ ریزرو بینک آف انڈیا (RB) رام مندر کے ’پران پرتِشٹھا‘ کے دن 22 جنوری 2024 کو یہ نئے نوٹ جاری کرے گا۔
X Archive Link
فیکٹ چیک:
آر بی آئی ایکٹ 1934 کی شق 22 کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کے پاس بھارت میں بین نوٹ جاری کرنے کا خصوصی اختیار ہے۔ لیکن نوٹ کے ڈیزائن وغیرہ پر حتمی فیصلہ حکومت پر منحصر ہوتا ہے۔
DFRAC کی ٹیم نے RBI کی ویب سائٹ وزٹ کی مگر متذکرہ بالا دعوے کی تائید میں ہمیں کوئی پریس ریلیز نہیں ملا۔ اگر RBI نے در حقیقت ایسے نوٹ جاری کیے ہوتے تو اس نے یہ اطلاع اپنی ویب سائٹ پر ضرور دی ہوتی۔
وہیں، اس تناظر میں کچھ کی-ورڈ کی مدد سے سرچ کرنے پر ٹیم کو کہیں کوئی نیوز نہیں ملی، جس میں بتایا گیا ہو کہ حکومت ہند یا RBI نے ₹ 500 کے نئے نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آگے کی تفتیش و تفحیص میں، DFRAC ٹیم نے وائرل نئے نوٹ کی تصویر کو بغور دیکھا اور اس پر ’@raghunmurthy07‘ واٹر مارک پایا، جس نے کنڑ میں کیپشن ’رام بھکت گاندھی بھی یہی چاہتے تھے‘ کے تحت شیئر کیا ہے۔
X Archive Post Link
وہیں، تصویر کے نیچے کنڑ اور انگریزی میں 500 روپیے لکھا ہوا ہے جبکہ یہ ہندی اور انگلش میں ہوتا ہے۔
غور طلب ہے کہ یکساں سیریل نمبر کے ساتھ کئی دیگر بلاگ پر یہی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ڈیزائن میں تصویر کے نیچے کنڑ اور انگریزی میں لکھا ہوا ہے، جبکہ یہ ہندی اور انگریزی میں ہوتا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ حکومت ہند یا RBI نے 22 جنوری کو بھگوان رام اور مندر کی تصویروں کے 500 ₹ کے نئے نوٹ جاری کرنے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ وائرل 500 ₹ کے نئے نوٹ کی تصویر، ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔