سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ راجستھان میں کانگریس کے رکن اسمبلی اوم پرکاش ہُڑلا نے آبکاری افسر کو دھمکی دی ہے۔ اس آڈیو کلپ کو کئی سوشل میڈیا یوزرس نے شییئر کیا ہے۔
منوج شریواستو نامی ایک یوزر نے آڈیو کلپ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’کانگریس کے رکن اسمبلی اوم پرکاش ہڑلا آبکاری افسر کو دھمکاتے ہوئے، آڈیو وائرل‘۔
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کو DFRAC ٹیم نے بغور ملاحظہ کیا اور پایا کہ آڈیو کو ویڈیو فارمیٹ میں چینل فرسٹ انڈیا نیوز کا ہے، جسے یوٹیوب پر 08 مئی 2023 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں اوم پرکاش ہڑلا کے نام کے آگے آزاد ایم ایل اے لکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پرکاش ہڑتال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آزاد ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اس بار کانگریس کے ٹکٹ پر مہوا اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑا تھا، جس میں انھیں شکست ہوئی ہے۔
bhaskar, wikipedia, oneindia & aajtak
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو مئی 2023 کا ہے، جب اوم پرکاش ہُڑلا آزاد رکن اسمبلی تھے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزر کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔