Home / Featured / رونالڈو نے مراکش میں زلزلہ متاثرین کو پناہ دینے کے لیے کھول دیے اپنے ہوٹل کے دروازے!

رونالڈو نے مراکش میں زلزلہ متاثرین کو پناہ دینے کے لیے کھول دیے اپنے ہوٹل کے دروازے!

افریقی ملک مراکش حال ہی میں آئے 6.8 شدت کے زلزلے کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے۔ مشہور فٹبالر ،کرسٹیانو رونالڈو کا ہوٹل مراکش میں بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ رونالڈو کا ہوٹل پیسٹانا سی آر 7، مراکش، زلزلہ متاثرین کے لیے پناہ گاہ کے طور پر کام کر رہا ہے۔

ایکس  پر Sportbible نامی یوزر نے دعویٰ کیاکہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مراکش کے ہوٹل میں زلزلہ متاثرین کے لیے پناہ کی پیشکش کی ہے۔ رونالڈو کا ’Pestana CR7 Marrakech‘ ہوٹل 6.8 شدت کے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لیے پناہ گاہ بن گیا ہے۔

Source: Twitter 

سوشل میڈیا پر دوسرے یوزرس بھی اسی طرح کا دعویٰ شیئر کرتے پائے گئے۔

Source: Twitter

Souce: Twitter

فیکٹ چیک: 

DFRAC ٹیم نے وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کرسٹیانو رونالڈو  اور @PestanaCR7 کے آفیشیل اکاؤنٹ کو چیک کیا۔ ہمیں مراکش کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایسی کسی سہولت کے بارے میں ان کی جانب سے کیا گیا کوئی پوسٹ نہیں ملا۔

البتہ اس دوران ہمیں ایزم انس کا پوسٹ بھی ملا جو اسپورٹس یونین آف مورکَّن جرنلسٹس کے مجلس عاملہ کے رکن اور اسپورٹس یونین کے صدر ہیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں وائرل دعوے کو فیک قرار دیا ہے۔

مزید برآں ہمیں کچھ میڈیا رپورٹس ملیں، جن میں وائرل دعوے کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ  ynetnews نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ہوٹل مینیجر کا کہنا ہے کہ انھیں لوگوں کی میزبانی کے لیے کئی درخواست موصول ہوئے کیونکہ عمارت زلزلہ سے متاثر نہیں ہوئی تھی اور در حقیقت کئی مہمان آئے ہیں، لیکن یہ پناہ گزینوں کی میزبانی نہیں کر رہا ہے‘۔

Source:Twitter

Source: Twitter

نتیجہ:

زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ہوٹل کے بارے میں وائرل دعویٰ غلط ہے۔ زلزلہ متاثرین کے لیے پناہ دینے کی کسی سہولت کے بارے میں کسی بھی فریق کی جانب سے کوئی آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Tagged: