سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے- اس ویڈیو میں ایک خلائی طیارہ کو چاند کی سطح پر اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
۔@ZeeNews کی اینکر @ShobhnaYadava نے ویڈیو کو کیپشن دیا-#Chandrayaan3Landing ۔ #NASA ناسا کی جانب سے چندریان کی لینڈنگ
ایک دیگر یوزر نے بھی ویڈیو شیئر کرکے اسے مبینہ طور پر ناسا کی جانب سے کیپچر کیا گیا، فوٹیج بتایا ہے۔
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
ہم نے پہلے ناسا کے آفیشیل اکاؤنٹ کو چیک کیا، لیکن ہمیں #Chandrayaan-3کی لینڈنگ سے متعلق #NASA کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ایسا کوئی ویڈیو نہیں ملا۔
متذکرہ ویڈیو 8 جون 2021 میں Hazegrayart نامی یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ یہ ایک اینیمیٹیڈ ویڈیو ہے اور اس میں اپولو 11 روور کی لینڈنگ پر مذاکرہ اور رابطہ کاری انجام دینے والے #NASA اسپیکرس کے وائس اوور ہیں۔
Source: Youtube
اسرو نے Chandrayaan-3 روور کے لینڈر سے چاند کی سطح تک اترنے کا حقیقی فوٹیج بھی جاری کیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے اس #فیکٹ_چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے ناسا کے #چندریان_3 لینڈنگ کے فوٹیج کے طور پر شیئر کیا گیا ویڈیو #Misleading ہے، کیونکہ یہ فوٹیج دراصل اپولو 11 مون مشن کا ایک اینیمیٹیڈ ورژن ہے۔