سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہو رہی ہے۔ اس خبر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ منی پور جیسا واقعہ میرٹھ میں بھی پیش آیاہے۔ یہاں ایک نابالغ کو ریپ کے بعد برہنہ کرکے گھسیٹا گیا اور پھر سڑک پر گھمایا گیا۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملزم نے واقعے کا ویڈیو بھی بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
حال ہی میں تشدد زدہ ریاست منی پور میں ہجوم کے ذریعے دو کوکی خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا 26 سیکنڈ کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ پر وائرل ہوا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں غیظ و غضب کی لہر دوڑ گئی۔ منی پور تشدد کی بابت پارلیمنٹ میں بھی خوب ہنگامہ ہوا۔
نیوز چینل ’نیوز24‘ نے ٹویٹر پر اپنی ہی ایک نیوز پوسٹ کرکے لکھا،’میرٹھ میں منی پور جیسا واقعہ؛ ریپ کے بعد نابالغ کو کیا نیوڈ (برہنہ) گھسیٹتے ہوئے سڑک پر گُھمایا #UPNews #Crime #Meerut @Uppolice @meerutpolice‘۔
Source: Twitter
اس نیوز میں نیوز 24 نے دعویٰ کیا ہے کہ،’اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی منی پور جیسا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے ایک تھانہ حلقے میں ایک نابالغ سے ریپ کے بعد اسے برہنہ کرکے مارپیٹ کرنے کا الزام لگا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ملزموں نے واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے‘۔
Source: News24
فیکٹ چیک:
متذکرہ وائرل رپورٹ کے دعوےکی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے گوگل پر وائرل خبر سے متعلق کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو میرٹھ پولیس کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ایک پریس نوٹ ملا، جس کی سرخی تھی، ’تھانہ کِٹھور حلقے میں ہوئے واقعے سے متعلق مختصر پریس نوٹ‘۔ اس پریس نوٹ کے مطابق تھانہ کِٹھور میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی جوکہ ایک نابالغ ہے، کو گذشتہ دو برس سے ایک شخص نے شادی کا جھوٹا جھانسہ دے کر جنسی استحصال کیا ہے۔ مزید یہ کہ چند ماہ قبل اس کے کچھ ساتھیوں نے لڑکی کا فحش ویڈیو بنایا اور اس کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔ اس واقعہ کے سلسلے میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔ لڑکی کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی کاروائی کی جا رہی ہے‘۔
Source: Twitter
اس کے علاوہ میرٹھ پولیس نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا، جس کی سرخی ہے،’تھانہ کٹھور حلقے میں پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں ایس پی دیہات کی بائٹ #UPPolice‘۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ منی پور جیسا واقعہ میرٹھ میں نہیں ہوا ہے۔ در حقیقت یہ شادی کے جھانسے میں جنسی استحصال کا معاملہ ہے، لہٰذا نیوز24 کی جانب سے چلائی گئی نیوز، فیک اور گُمراہ کُن ہے۔