Home / Uncategorized / کیا حکومت ہند نے بی ایس سی نرسنگ کو ایم بی بی ایس کے مساوی منظور کر لیا ہے؟ جانیں وائرل پوسٹر کی حقیقت

کیا حکومت ہند نے بی ایس سی نرسنگ کو ایم بی بی ایس کے مساوی منظور کر لیا ہے؟ جانیں وائرل پوسٹر کی حقیقت

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر وائرل ہو رہا ہے۔ جس کے ذریعے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومت ہند نے بی ایس سی نرسنگ کو ایم بی بی ایس کے مساوی تسلیم کر لیا ہے۔ پوسٹر میں لکھا ہے کہ بی ایس سی نرسنگ اسٹاف کو ایم بی بی ایس ڈگری والے جونیئر ڈاکٹروں کے مساوی مانا جائے گا۔ 

ٹویٹر یوزر ڈاکٹر سُبرت کے سورین نے ایک سرکُلر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ساتھی ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو مبارکباد کہ آپ کا علم بی ایس سی نرسنگ کے برابر ہے۔ 

Tweet Archive Link

علاوہ ازیں ایک دیگر یوزر نے بھی ٹویٹ کر کے سوال اٹھایا کہ بی ایس سی نرسنگ, ایم بی بی ایس کے برابر ہے؟

Tweet Archive Link

فیکٹ چیک:

وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے وائرل پوسٹر کو انٹرنیٹ پر ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مرکزی وزارت صحت کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ایسا ہی ایک پوسٹر نظر نواز ہوا۔ اس ٹویٹ میں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پوسٹر کو فیک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ #FakeNews یہ دستاویز بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ایک جعلی دستاویز ہے۔ براہ کرم اسے مزید شیئر نہ کریں۔ #MedicalEducation‘۔

نتیجہ:

مرکزی وزارت صحت کی تردید کے بعد واضح ہے کہ وائرل پوسٹر فیک ہے۔ بی ایس سی نرسنگ کو حکومت ہند کی جانب سے ایم بی بی ایس کے مساوی تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ 

Tagged: