Home / Featured / کیا سلمان رشدی نے کہا تھا- مسلم کا مقصد پورے ملک کو تباہ کرنا ہے؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

کیا سلمان رشدی نے کہا تھا- مسلم کا مقصد پورے ملک کو تباہ کرنا ہے؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر مشہور مصنف سلمان رشدی کا ایک اقتباس شیئر کیا جا رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلمان جہاں بھی رہتے ہوں، ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح ملک کو تباہ کرنا ہے۔

Tweet Archive Link

ٹویٹر پر، رینی لِن نامی یوزر نے ایک گرافیکل امیج کو کیپشن دیا،’Well, can’t deny, seems perfectly right.‘ یعنی درست ہے، انکار نہیں کر سکتے، بالکل صحیح لگتا ہے۔

اس گرافیکل امیج میں انگش ٹیکسٹ ہے،’Muslims, whether they live in Pakistan or India, Nigeria or Syria, whether they are poor or rich, illiterate or educated, their only goal is to destroy the whole nation by terrorism, bomb blasts, population explosion, riots and jihad in the name of Islam.”- Salman Rushdie‘ جس کا اردو ترجمہ تقریباً بایں طور ہے،’مسلمان خواہ وہ پاکستان میں رہتے ہوں یا بھارت، نائیجیریا یا سیریا (شام) میں، خواہ وہ غریب ہوں یا امیر، اَن پڑھ ہوں یا تعلیم یافتہ، ان کا واحد مقصد اسلام کے نام پر دہشت گردی، بم دھماکہ، آبادی دھماکہ، دنگے اور جہاد کے ذریعے ملک کو تباہ کرنا ہے‘-سلمان رشدی

فیکٹ چیک

وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 2015 میں، سلمان رشدی نے ٹویٹر ہینڈل @LucyGoesHard کو  ٹویٹ رِپلائی کرکے لکھا گیا،’اس فیک کوٹ کا سورس ڈھونڈنے کے لیے شکریہ کہ لوگ اپنی سخت گیریت کو درست ٹھہرانے کے لیے کوٹ کرنا بند نہیں کر سکتے‘۔ 

مزید تفتیش کے دوران DFRAC ٹیم کو کوئی ایسا معتبر ذریعہ نہیں مل سکا جو اس بات کی تصدیق کرتا ہو یا ماضی میں رپورٹ کیا ہو کہ مصنف نے کبھی بھی مسلمانوں کے خلاف اس طرح کا بیان دیا ہے۔ 

رشدی کے نام پر یہ فیک کوٹ پہلے بھی وائرل ہوتا رہا ہے۔

نتیجہ:

زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سلمان رشدی کا وائرل کوٹ (اقتباس) غلط اور گمراہ کُن ہے، کیونکہ مصنف نے خود ہی اسے فیک کوٹ قرار دیا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔ 

Tagged: