Home / Misleading-ur / فلوریڈا میں زلزلے کا ایک پرانی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل پڑھیں-فیکٹ چیک

فلوریڈا میں زلزلے کا ایک پرانی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل پڑھیں-فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عمارت زلزلے کی وجہ سے تباہ ہو کر زمیں دوز ہو رہی ہے۔ جنوبی ترکی میں 7.8 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے اور اسے شام، اردن اور اسرائیل سمیت دیگر ہمسایہ ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔

متذکرہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے کیپشن دیا،‘ترکی #Turkey #amed #earthquake #Earthquake‘۔

Source: Twitter

دریں اثنا، کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس اسی طرح کے دعوے شیئر کر رہے ہیں۔

Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو کی-فریم میں تبدیل کرکے ریورس امیج سرچ کیا۔ ٹیم نے پایا کہ  cnn نے 24 جون 2021 کو رپورٹ پبلش کی ہے، جس کی سرخی میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا میں عمارت گرنے کے بعد تقریباً 100 افراد لاپتہ ہیں، تلاش ہنوز جاری ہے۔

Source: cnn

اسے کئی دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی 24 جون 2021 کوب کور کیا ہے۔ 

Source: alternet
Source: fox13news

مختلف یوٹیوب چینل نے بھی اسی طرح کے ویڈیوز اپ لوڈ کیے ہیں۔

Source: YouTube
Source: Youtube
Source: Youtube

وہیں سنہ 2021 میں فلوریڈا کے سرف سائیڈ میں ایک عمارت کے تباہ ہونے پر سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیے گئے پرانے ٹویٹس کا ایک کولاج بھی یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ 

dfrac

نتیجہ:

DFRAC کے فیکٹ چیک اور متعدد میڈیا رپورٹس سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو فلوریڈا (2021)کا ہے اور اس کا ترکی کے زلزلے سےکوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Tagged: