Home / Misleading-ur / باگیشور بابا کتھا واچک جیا کشوری سے کریں گے شادی؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

باگیشور بابا کتھا واچک جیا کشوری سے کریں گے شادی؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

باگیشور دھام کے بابا دھیریندر شاستری سے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا میں چرچے ہیں اور کئی طرح کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک دعویٰ یہ ہے کہ بابا مشہور کتھا واچک جیا کشوری سے شادی کریں گے۔

نند لالمنی ترپاٹھی نے ٹویٹ کیا،’@bageshwardham مہاراج باگیشور دھام، میں کہیں میڈیا میں، میں نے خبریں پڑھی ہیں کہ آج جیا کشوری سے شادی رچنے والے ہیں۔ آپ تو خود ہی تریکال دَرشی مانتے ہیں اور عام آدمی کی تکالیف کو دور کرتے ہیں۔ جناب! عمر میں آپ بہت چھوٹے ہیں اور بے حد پرجوش‘۔

Tweet Link

آرکائیو لنک

انہوں نے مزید ایک دیگر ٹویٹ میں لکھا،’ میں آپ کو صرف ایک نیک صلاح دینا چاہوں گا۔ آپ دونوں کے مستقبل کے لیے یہ شادی قطعی شُبھ نہیں ہے، اَمَنگلکاری بھی ہے، آپ دونوں ویاس ہیں، ممکن ہے دونوں نے اپنی کُنڈلیوں کا ملان کیا ہو، ممکن ہے کہ اجازت ہو‘۔ 

Tweet Link

فیکٹ چیک

متذکرہ بالا دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے اس تناظر میں گوگل پر سرچ کیا۔ ہمیں کئی میڈیا ہاؤسز کی جانب سے پبلش نیوز ملی، جن میں اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ باگیشوردھام والے بابا دھیریندر شاستری نے شادی کے سوال پر کیا کہا۔ 

ہندوستان کی جانب سے پبلش نیوز میں بتایا گیا ہے کہ باگیشور دھام والے بابا دھیریندر شاستری نے شادی کے سوال پر کہا کہ کسی کے ساتھ نام نہ جوڑو، ہمارے گروجی اور ماتا-پِتا (والدین) فیصلہ کریں گے کہ شادی کہاں کرنی ہے۔ 

livehindustan

دیگر میڈیا ہاؤسز کی جانب سے پبلش نیوز میں بھی بتایا گیا ہے کہ باگیشور والے بابا نے شادی کے سوال پر یہی جواب دیا ہے۔ 

dnaindia

jansatta

نتیجہ:

زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک اور میڈیا رپورٹس سے واضح ہے کہ باگیشور دھام والے بابا دھیریندر شاستری کے بارے میں یہ دعویٰ کہ وہ مشہور کتھا واچک جیا کشوری سے شادی کرنے والے ہیں، گمراہ کن ہے، کیونکہ انہوں نے ابھی تک ایسا کچھ نہیں کہا ہے۔ 

Tagged: