Home / Featured / کیا ایمیزون فروخت کر رہا ہے گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ؟ پڑھیں-فیکٹ چیک

کیا ایمیزون فروخت کر رہا ہے گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ؟ پڑھیں-فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ای-کامرس کمپنی ایمیزون اب ہر قسم کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ بھی فروخت کر رہی ہے۔

یوٹیوب پر Gadgets Unfolded نامی یوزر نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو کو یوٹیوب پر شیئر کیا ہے اور ڈسکرپشن میں لکھا ہے–’Amazon Sells Girl Friend and boyfriend!!! AMAZON Dating APP اس ویڈیو میں میں ایمیزون سیلنگ ایپ اور سائٹ کے بارے میں بات کروں گا جو گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ بھی فروخت کرتا ہے۔ #shorts #tech #gadgetsunfolded‘۔

source YouTube

 وہیں وَتسُل راٹھوڈے نام کے ایک دیگر یوٹیوبر نے بھی اسی دعوے کے ساتھ ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے۔

source YouTube

فیکٹ چیک:

وائرل دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے ’Amazon Dating‘ نامی ویب سائٹ وزٹ کیا، جہاں عاشق و معشوق کی کئی تصویریں ملی، جنھیں کوئی بھی خرید سکتا ہے۔ مزید تتبع اور تلاش کے لیے ٹیم نے ایک شخص کو خریدنے کی کوشش کی، پھر ہم نے اس شخص کو کریٹ میں رکھا اور ڈلیوری کے لیے وقت اور دن کا انتخاب کیا، جس کے فوراً بعد بغیر کسی لاگ ان کے تفصیل اور پیسے لیے آرڈر کا آپشن آ گیا۔

اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویب سائٹ کے سیکشن میں گئے تو ہم نے پایا کہ یہ ایک مزاحیہ ویب سائٹ ہے جو کریئٹیوِٹی (اختراعی) جوڑی Ani Acopian اور  Suzy Shinn  کی جانب سے  Morgan Gruer کی مدد سے  Thinko کی جانب سے بنائی گئی ہے۔ 

علاوہ ازیں ہمیں انسٹاگرا اکاؤنٹ بھی ملا جو یہاں بھی خود کو پَیروڈی اکاؤنٹ کے طور پر بتاتا ہے۔ 

Instagram

نتیجہ:

DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ایمیزون ڈیٹنگ ویب سائٹ کی جانب سے بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ فروخت کرنے کا دعویٰ گراہ کن ہے۔ 

Tagged: