کروا چوتھ سے متعلق ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں نظر آ رہا ہے کہ بیک وقت تین خواتین چھلنی میں اپنے شوہر کو دیکھ رہی ہیں۔
نیشنل نیوز چینل، نیوز 24 نے بھی اس تصویر کو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔ یہ بھی لکھا کہ یوپی: چترکوٹ میں تین بیویوں نے ایک شوہر کے لیے کروا چوتھ کا ’ورت‘ رکھا تھا۔ تینوں خواتین آپس میں حقیقی بہنیں ہیں۔
اس طرح کئی دیگر یوزرس نے بھی اس تصویر کو پوسٹ کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کی پڑتال کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے اس تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ تو ہمیں یہ تصویر asianetnews کی جانب سے 18 اکتوبر 2019 کو ایک رپورٹ میں ملی۔
اس کے علاوہ ہمیں ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ میں بھی یہ تصویر ملی ہے۔ حالانکہ یہ رپورٹ 7 نومبر 2020 کو پبلش کی گئی ہے۔
نتیجہ:
تو یہ واضح ہے کہ وائرل تصویر گمراہ کن ہے۔ کیونکہ یہ تصویر تین سال پرانی ہے اور یہ ہر سال کروا چوتھ کے موقع پر وائرل ہوتی ہے۔