سوشل میڈیا پر آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی دو تصویروں کے ایک کولاج کو جم کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس کولاج کو شیئر کرنے والے یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ لالو پرساد یادو بہار میں وہیل چیئر پر چلتے ہیں اور جب سنگاپور پہنچتے ہیں تو بیچ پر ٹہلنے نکل جاتے ہیں۔
اس کولاج کو شیئر کرتے ہوئے اجے سہراوت نامی یوزر نے لکھا،’گول مال ہے سب گول مال ہے‘۔ اجے سہراوت کے بایو کے مطابق، وہ بی جے پی کی دہلی ریاستی یونٹ کے ترجمان ہیں اور بی جے پی کے او بی سی مورچہ کے قومی میڈیا انچارج ہیں۔
فیکٹ چیک
وائرل ہو رہے کولاج کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے سب سے پہلے دونوں تصویروں کو الگ الگ ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران سامنے آیا کہ وہیل چیئر پر لالو پرساد یادو کی تصویر 2018 کی ہے۔ یہ تصویر ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ کی جانب سے 10 مئی 2018 کو پبلش کی گئی ہے۔
وہیں ہمیں اے بی پی نیوز پر لالو پرساد یادو کی دوسری تصویر ملی۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لالو پرساد یادو علاج کے لیے سنگاپور گئے ہیں۔ انھیں کڈنی (گردے) سے متعلق مسئلہ درپیش ہے۔ ان کی بیٹی روہنی اچاریہ لالو پرساد یادو کے استقبال کے لیے سنگاپور ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔ لالو کے ساتھ ان کی بڑی بیٹی میسا بھارتی بھی سنگاپور میں ہیں۔ اس دوران وہ فیملی کے ساتھ بیچ (ساحل سمندر) پر گئے۔
وہیں ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق لالو پرساد یادو کا علاج جاری ہے۔ اس رپورٹ میں لالو کے اسپتال میں چیک اپ اور جانچ کے دوران کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وہیل چیئر پر بیٹھے لالو پرساد یادو کی تصویر 4 سال پرانی ہے یعنی 2018 کی ہے۔ وہیں دوسری تصویر سنگاپور کی ہے جہاں وہ علاج کے لیے گئے ہوئے ہیں، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جا رہا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
دعویٰ: بہار میں وہیل چیئر پر چلنے والے لالو پرساد یادو سنگاپور میں بیچ پر گھوم رہے ہیں
دعویٰ کنندگان: اجے سہراوت
فیکٹ چیک: گمراہ کن