© ICJ عالمی عدالت اںصاف۔

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی، عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے قرار دیا ہےکہ مقبوضہ مغربی علاقے میں اسرائیل کی مسلسل موجودگی ‘غیرقانونی’ ہے اور تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے دہائیوں پر محیط قبضے کو تسلیم نہ کریں۔ عدالت نے یہ بات جنرل اسمبلی کی جانب سے مشاورتی رائے کی درخواست پر کہی ہے جس میں […]

Continue Reading
UN News/Ziad Taleb غزہ کے علاقے المواصی کی اس سال مئی میں لی گئی ایک تصویر۔ المواصی گزشتہ شب اسرائیلی حملے کا نشانہ تھا۔

غزہ: المواصی پر اسرائیلی حملوں کے متاثرین کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) غزہ کے علاقے المواصی میں اسرائیل کے فضائی حملوں کے متاثرین کو ہنگامی طبی مدد پہنچانے کے اقدامات کر رہا ہے۔ ان حملوں میں کم از کم 78 افراد ہلاک اور 294 زخمی ہو گئے ہیں۔ ‘ڈبلیو ایچ او’ کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ […]

Continue Reading
© UNICEF/Sharifa Khan دس سالہ فرزانہ ایک کمرے کے اپنے گھر میں پڑھائی کرتے ہوئے۔ افغانستان کے موجودہ حکمرانوں (طالبان) نے لڑکیوں پر پرائمری تعلیم کے بعد مزید تعلیم کے حصول پر پابندی لگا رکھی ہے۔

عالمی تعلیمی بحران کا خاتمہ انقلابی تبدیلیوں کا متقاضی، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ تعلیم کا عالمی بحران اس شعبے میں ڈرامائی تبدیلی کا تقاضا کرتا ہے تاکہ مزید پرامن، مستحکم اور منصفانہ دنیا تشکیل دی جا سکے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم (ایچ ایل پی ایف) میں تعلیم میں تبدیلی لانے سے متعلق […]

Continue Reading
© UNRWA/Fadi Thabet غزہ میں امدادی ادارے ’انرا‘ کے تحت کام کرنے والے کئی سکول جن میں نقل مکانی اور بے گھری پر مجبور فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں۔

غزہ: بے گھروں کی پناہ گاہ بنے سکول اسرائیلی بمباری کا نشانہ، لازارینی

غزہ کے شمالی، وسطی و جنوبی علاقوں میں اسرائیل کی شدید بمباری جاری ہے جن میں لاکھوں لوگوں کے لیے پناہ گاہوں کا کام دینے والے سکولوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ گزشتہ […]

Continue Reading
© UNRWA تباہ حال غزہ کی گلیوں سے ایک بچہ گزر رہا ہے (فائل فوٹو)۔

غزہ: سکول پر اسرائیلی حملے میں درجنوں فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاع

غزہ کی جنگ دسویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے جہاں اسرائیل کے تازہ ترین حملے میں اقوام متحدہ کے ایک سکول کو شدید نقصان پہنچا ہے جس میں درجنوں افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا […]

Continue Reading
© UNICEF/Omran Ahmed سوڈان کے علاقے سنجا میں متحارب گروہوں میں مسلح تصادم کے بعد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

سوڈان: جنوب مشرقی علاقوں میں لڑائی چھڑنے پر ہزاروں افراد بے گھر

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ سوڈان کے جنوب مشرقی علاقے میں نئی لڑائی چھڑ گئی ہے جس کے باعث 136,000 سے زیادہ لوگ تحفظ کی تلاش میں گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ سوڈان میں لوگوں کو تحفظ […]

Continue Reading
© IOM یوکرین کے شہر خارکیئو میں روسی حملے کے بعد تباہی کا منظر۔

یوکرین پر روسی حملوں کے تباہ کن اثرات پر یو این رپورٹ

یوکرین میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن نے ملک پر روس کے حملے میں ہولناک انسانی نقصان کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں میں کم از کم 436 شہری ہلاک اور 1,760 زخمی ہوئے۔ یوکرین پر حملے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں مشن (ایچ […]

Continue Reading
UN اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش قازقستان کے دارالحکومت استانا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

جنگیں ختم کریں اور مل کر دنیا کو لاحق وجودی خطرے سے نمٹیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت میں ہونے والی ترقی کے منفی اثرات سے تحفظ دینے کے لیے تقسیم اور تنازعات پر قابو پانا ہو گا۔ قازقستان کے دارالحکومت استانا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے […]

Continue Reading
© UNICEF/Alaa Badarneh مقبوضہ مغربی کنارے کا علاقہ جنین جو اسرائیلی کارروائیوں کا مسلسل نشانہ رہتا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے فلسطینی انصاف سے محروم، انسانی حقوق ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے منصفانہ قانونی کارروائی کے حق کو 57 برس سے متواتر پامال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جون 1967 میں اسرائیل کی فوج کے کمانڈر نے مغربی کنارے میں عسکری انتظامیہ، سلامتی، امن عامہ اور […]

Continue Reading
© UNRWA شمالی غزہ کا ایک خاندان پناہ کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا ہے۔

غزہ: خان یونس سے انخلاء کے اسرائیلی حکم پر اڑھائی لاکھ فلسطینی دربدر

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں شہریوں کو ایک مرتبہ پھر انخلا کا حکم دیا ہے جس کے بعد علاقے میں افراتفری اور خوف کا سماں ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ اس فیصلے سے 250,000 افراد متاثر ہوں گے جو پہلے ہی کئی مرتبہ نقل مکانی کر چکے ہیں۔ فلسطینی […]

Continue Reading