پاکستانی اکاؤنٹس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے نیویارک میں ہندوستان کی ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ ان اکاؤنٹس نے مزید ایک مضمون بھی شیئر کیا ہے، جسے انڈیا ٹوڈے کا بتایا جا رہا ہے، جس کا عنوان ہے: "ہندوستانی وفد نے UNGA اجلاس کے موقع پر سعودی حکام سے ملاقات کی درخواست کی، لیکن اس درخواست کو قبول نہیں کیا گیا۔”

متعدد یوزرس نے اس دعوے کو شیئر کیا ہے، جسے یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک
تحقیقات کے بعد یہ دعویٰ فیک پایا گیا۔ اس ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے ہائی لیول ویک میں تقریباً 150 ممالک کے سربراہان اور نمائندوں نے عالمی مسائل پر غور کے لیے شرکت کی۔ تاہم بھارت کی وزارتِ خارجہ یا سعودی وزارتِ خارجہ کی طرف سے ملاقات سے انکار کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
ہم نے انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ پر اس مبینہ سرخی کے کچھ الفاظ، جیسے "Indian delegation”، "Saudi officials” اور "UNGA session” سرچ کیے، لیکن ایسا کوئی مضمون نہیں ملا۔ مزید تصدیق کے لیے ہم نے ویبیک مشین بھی چیک کی، لیکن وہاں بھی اس رپورٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ اس کے علاوہ ہم نے انڈیا ٹوڈے کی صحافی اور فیکٹ چیکر جیوتی دویدی سے رابطہ کیا، جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایسا کوئی مضمون کبھی شائع نہیں ہوا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل اسکرین شاٹ گمراہ کن ہے۔

نتیجہ
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ پاکستانی اکاؤنٹس کی جانب سے گیا دعویٰ فیک ہے۔ اگرچہ بھارت اور سعودی عرب دونوں نے نیویارک میں UNGA ہائی لیول ویک میں شرکت کی، لیکن اس بات کا کوئی ثبوت یا سرکاری تصدیق نہیں ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستان کی ملاقات کی درخواست مسترد کی۔ اس کے ساتھ ہی انڈیا ٹوڈے کا جو مضمون دکھایا جا رہا ہے وہ بھی فیک ہے۔

