فیکٹ چیک: اداکار راہول جگتاپ کی رِیل کا اسکرین شاٹ گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

فیکٹ چیک: اداکار راہول جگتاپ کی رِیل کا اسکرین شاٹ گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

Fact Check Misleading-ur

سوشل میڈیا پر کئی تصویروں کا ایک کولاج وائرل ہو رہا ہے۔ ان تصویروں کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مشرف خان نے اپنی حقیقی پوتی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے، جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ تاہم، یہ دعویٰ غلط ہے۔

ان تصویروں کے کولاج کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر”منوج شریواستو” نے لکھا: "ہریانہ کے رہنے والے مشرف خان نے اپنی ہی پوتی کو حاملہ کر دیا، اسلام بہت پاک مذہب ہے”

Link

یہ کولاج کئی دوسرے یوزرس نے بھی اسی طرح کے دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے، جسے یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

فیکٹ چیک:

DFRAC کی ٹیم نے اس وائرل دعوے کی تحقیق کے لیے تصویروں کو الگ کر کے ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں اس کا اصل ویڈیو "راہول جگتاپ” نامی یوزر کے فیس بک اکاؤنٹ پر ملا۔ راہول جگتاپ خود کو اداکار اور ماڈل بتاتے ہیں اور اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ رِیلز بناتے ہیں۔ ان کی رِیلز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوتی ہیں۔

Link

نتیجہ:

DFRAC کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ سوشل میڈیا پر ہریانہ کے مشرف خان کے اپنی پوتی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ گمراہ کن ہے، کیونکہ یہ ویڈیو دراصل اداکار اور ماڈل راہول جگتاپ کی رِیل کا ہے۔ اس لیے یوزرس کا یہ دعویٰ غلط ہے۔