سوشل میڈیا ایکس پر پاکستانی یوزر نے دعویٰ کیا کہ "خالصتانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سُکھی چهل، جو کہ ہندوستانی RAW کا افسر تھا، جن کا امریکہ میں پراسرار طور پر انتقال ہو گیا ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ یہ ’ہارٹ اٹیک‘ تھا۔”

اسی دعوے کے ساتھ "akbaraziz607” نامی یوزر نے بھی اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے ۔

فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے اس وائرل دعوے کی تحقیق کی ۔ ہم نے مختلف میڈیا رپورٹس اور سرکاری ذرائع کا جائزہ لیا اور کہیں بھی سُکھی چهل کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی ‘RAW’ کا افسر یا اس سے منسلک کسی عہدے پر فائز ہونے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ملی۔
جب ہم نے انٹرنیٹ پر اس دعوے سے متعلق معلومات تلاش کیں تو ہمیں ‘پٹیالہ پولیٹکس’ کی ایک خبر ملی جو 1 اگست 2025 کو شائع ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ "سُکھی چهل، پنجاب فاؤنڈیشن USA کے بانی اور خالصتان مخالف آواز، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔” اس مضمون میں کہیں بھی انہیں ہندوستانی ‘RAW’ کا افسر قرار نہیں دیا گیا۔

ہمیں ‘جگبانی آن لائن’ کی ایک پوسٹ بھی ملی، جس میں بتایا گیا (اردو ترجمہ): "کاروباری شخصیت سُکھی چهل انتقال کر گئے، انہوں نے پنجاب فاؤنڈیشن اور The Khalsa Today کی بنیاد رکھی تھی۔”

نتیجہ:
لہٰذا، DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے۔ نہ ‘پٹیالہ پولیٹکس’ کے مضمون میں اور نہ ہی ‘جگبانی آن لائن’ کی پوسٹ میں سُکھی چهل کو ہندوستانی ‘RAW’ کا افسر بتایا گیا ہے۔ دستیاب ذرائع کے مطابق وہ ایک کاروباری شخصیت، پنجاب فاؤنڈیشن اور Khalsa Today کے بانی تھے، نہ کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار۔

