حال ہی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ سے متعلق ایک دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ایک یوزر نے ‘TheDailyCPEC’ اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا کہ: "BREAKING: کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران پاکستان کے ڈرون 700 کلومیٹر تک ہندوستان میں داخل ہو گئے۔”

ایک اور یوزر ‘ZubairYousafPak’ نے اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا: "اس کا مطلب ہے پاکستان زندہ باد”

فیکٹ چیک
DFRAC ٹیم نے اس معاملے کی مکمل تحقیق کی۔ ہماری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ جب ہم نے وائرل بیان میں استعمال ہونے والے الفاظ کو انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں کوئی مستند میڈیا رپورٹ نہیں ملا جو اس دعوے کو سچ ثابت کر سکے۔
البتہ ہمیں 16 جولائی 2025 کو اکانومک ٹائمز کی ایک رپورٹ ملی جس میں بتایا گیا تھا کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی ڈرون ہندوستان سرحد کے 2 سے 2.5 کلومیٹر اندر تک پائے گئے ہیں، جس سے خطرے کی حدود میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح ٹائمز آف انڈیا کی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے یہ ڈرون زیادہ سے زیادہ ایک کلومیٹر اندر آتے تھے، لیکن اب یہ 2 سے 2.5 کلومیٹر یا اس سے آگے تک ہندوستانی حدود میں دیکھے گئے ہیں۔

نتیجہ
DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈرون 700 کلومیٹر اندر داخل ہونے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈرون زیادہ سے زیادہ 2 سے 2.5 کلومیٹر تک ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے تھیں۔