فیکٹ چیک: ایران نے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم نہیں دیا، فیک دعویٰ وائرل

فیکٹ چیک: ایران نے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم نہیں دیا، فیک دعویٰ وائرل

Fact Check Featured

ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع جاری ہے۔ دونوں طرف سے میزائل اور فضائی حملے کیے جا رہے ہیں۔ ان حملوں کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایران میں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران نے اپنے ملک میں مقیم بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اس دعوے کے ساتھ "IRAN Update” نامی یوزر نے لکھا: "ایران نے بھارتیوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ایران چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔”

اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس نے بھی اسی طرح کے دعووں کے ساتھ پوسٹس شیئر کیے ہیں، جنہیں یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

فیکٹ چیک:

DFRAC کی ٹیم نے وائرل دعوے کی جانچ کے لیے گوگل پر کچھ کی الفاظ سرچ کیے، لیکن کسی بھی معتبر میڈیا ادارے کی جانب سے شائع کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ تاہم، ہمیں "India Today” کی ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے بھارتی شہریوں کو زمینی سرحد سے نکلنے کی اجازت دی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی درخواست پر ردِعمل دیتے ہوئے ایران نے کہا ہے کہ چونکہ اس نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، اس لیے طلبہ آذربائیجان، ترکمانستان اور افغانستان کے ذریعے ایران سے نکل سکتے ہیں۔ بھارت اس وقت ایران سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے ایک مشن پر غور کر رہا ہے۔

اسی طرح CNBC TV18 کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سفارت خانے کی جانب سے 16 جون کو بھارتیوں کو جنگ زدہ تہران چھوڑنے کا مشورہ دینے کے بعد، ایران بھر میں بھارتی شہری ہر ممکن ذرائع سے مدد مانگ رہے ہیں، جن میں میسجنگ ایپ ٹیلیگرام بھی شامل ہے، تاکہ واپسی کا کوئی راستہ نکل سکے۔

نتیجہ:

DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ فیک ہے۔ ایران کی طرف سے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایران نے صرف یہ اجازت دی ہے کہ بھارتی شہری ایران کی زمینی سرحدوں کے ذریعے ملک سے نکل سکتے ہیں۔