سوشل میڈیا پر بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا ایک خط وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کو یہ ہدایت دیتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اُدھمپور ایئر بیس کے دورے کے دوران S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم یا بھارتی فضائیہ کے کسی بھی طیارے کو نقصان پہنچنے کے حالیہ واقعے کا کوئی بھی تحریری یا زبانی حوالہ نہ دیا جائے۔
انگریزی زبان میں لکھے گئے اس خط کا اردو ترجمہ ہے: "معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اُدھمپور ایئر بیس کے متوقع دورے کے سلسلے میں، تمام ادارے انتہائی آپریشنل احتیاط برتیں۔ S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم یا بھارتی فضائیہ کے کسی بھی طیارے کے نقصان کے حالیہ واقعات کا کوئی بھی تحریری یا زبانی ذکر نہ کیا جائے۔ جموں، اُدھمپور یا اُڑی سیکٹر میں میزائل سے متعلقہ واقعات کا ذکر کرنے سے سختی سے اجتناب کیا جائے۔ تمام بیرونی یا اندرونی سوالات کو روایتی تعیناتی کی سرگرمیوں سے ہم آہنگ غیر آپریشنل زبان میں جواب دیا جائے۔ صرف پہلے سے منظور شدہ مواد ہی فراہم کیا جائے گا۔ ہلاکتوں کی تعداد، جو اس وقت 112 اہلکاروں کی اموات کے طور پر درج کی گئی ہے، خفیہ ہے اور کسی بھی صورت میں اس کا انکشاف نہیں کیا جائے گا۔ منظور شدہ عوامی ردعمل یہی رہے گا: ‘آپریشنل ہلاکتوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔’ معزز وزیر اعظم کو دی جانے والی تمام بریفنگز میں بھارت کی دفاعی صلاحیتوں اور ‘آتم نربھر بھارت’ مہم کے تحت جاری مقامی جدید کاری کو اجاگر کیا جائے گا۔ براہِ راست رابطے کے لیے نامزد اہلکاروں کی جانچ اور منظوری دفاعی تعلقات عامہ کے ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ عدم تعمیل کی صورت میں، سرکاری رازداری ایکٹ 1923 اور لاگو دفاعی سروس ضوابط کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”
اس خط کو شیئر کر ایک پاکستانی یوزر نے لکھا: "لیک: بھارت کی وزارت دفاع کا ‘خفیہ’ خط بے نقاب! S-400 ناکام۔ 112 فوجی ہلاک۔ مودی نے اپنے اُدھمپور کے دورے سے پہلے سچ چھپانے کی کوشش کی – لیکن اب سچ سامنے آ گیا ہے۔”

یہ خط فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا ہے، جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک
DFRAC ٹیم نے وائرل خط کے حوالے سے گوگل پر کچھ کی الفاظ سرچ کیے۔ ہمیں ایسا کوئی میڈیا ادارہ نظر نہیں آیا جس نے راج ناتھ سنگھ کی طرف سے ایسا خط لکھے جانے یا اس کے لیک ہونے کی کوئی رپورٹ دی ہو۔
اسی دوران DFRAC نے اس خط کے بارے میں سرکاری وضاحت کے لیے PIB فیکٹ چیک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیا۔ ہمیں وہاں ایک پوسٹ ملا جس میں اس وائرل خط کو فیک قرار دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے نام ایک مبینہ خط شیئر کیا جا رہا ہے، جو فیک ہے۔ یہ خط پاکستانی اکاؤنٹس کی طرف سے بھارت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے کے مقصد سے شیئر کیا جا رہا ہے۔
نتیجہ
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی طرف سے بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کو لکھا گیا مبینہ خط فیک ہے۔ یہ خط پاکستانی یوزرس کی طرف سے بھارت کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر پھیلایا جا رہا ہے۔