Skip to content
مئی 11, 2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
DFRAC_ORG

DFRAC_ORG

Digital Forensics, Research and Analytics Center

Primary Menu
  • Home
  • Generative AI
  • Fact Check
    • Election
    • Health
    • Conflict Zone
  • Hashtag Scanner
  • Hate-ur
  • News
  • Podcasts
  • Opinion
  • About
    • About us
    • Contact us
    • Our Team
    • Non-Partisanship-Policy
    • Privacy Policy
    • Resources
    • Collaborations
  • हिन्दी
  • English
  • اردو
Donate us
  • Featured

حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروہوں سے یرغمالیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

Faizan Aalam مارچ 21, 2025
حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروہوں سے یرغمالیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

UN Photo/Eskinder Debebe مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل خطے کے امور پر اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل خطے کے امور پر اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے حماس اور دیگر مسلح فلسطینی دھڑوں پر زور دیا ہے کہ وہ یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بلاتاخیر اور غیرمشروط طور پر رہا کر دیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غزہ میں یرغمالیوں سے ملاقاتوں کی اجازت دینے اور انہیں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی مدد مہیا کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قید میں ان لوگوں سے وقار اور احترام پر مبنی انسانی سلوک ہونا چاہیے۔ اس وقت کم از کم 59 یرغمالی یا ممکنہ طور پر ہلاک ہو جانے والے بعض قیدیوں کی باقیات حماس اور مسلح فلسطینی گروہوں کے پاس ہیں۔ رہا ہونے والوں نے دوران قید جسمانی، ذہنی و جنسی تشدد کی ہولناک داستانیں بیان کی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر کیے جانے والے دہشت گرد حملوں اور ان میں شہریوں کے اغوا کی مذمت کرتا ہے۔

سلامتی کونسل کا یہ اجلاس امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ اس میں 491 روز تک حماس کی قید میں رہنے والے 53 سالہ ایلی شرابی نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے حالات سے آگاہ کیا جنہوں نے اپنی اہلیہ، دو بیٹیوں اور بھائی کو کھو دیا ہے۔

اجلاس سے حماس کے پاس 491 دن تک یرغمال رہنے والے ایلی شرابی نے بھی خطاب کیا۔
UN Photo/Evan Schneider
اجلاس سے حماس کے پاس 491 دن تک یرغمال رہنے والے ایلی شرابی نے بھی خطاب کیا۔

جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ

خالد خیری نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے سے امید کی کرن دکھائی دی تھی۔ اس دوران 25 یرغمالیوں کی واپسی ہوئی اور دوران قید ہلاک ہو جانے والے آٹھ افراد کی باقیات ان کے خاندانوں کے حوالے کی گئیں۔

ان یرغمالیوں کی رہائی اور واپسی انتہائی پریشان کن انداز میں ہوئی جنہیں بڑے ہجوم کے سامنے پریڈ کراتے ہوئے لے جایا گیا جبکہ حماس اور دیگر فلسطینی مسلح گروہوں نے دو بچوں سمیت ہلاک یرغمالیوں کے تابوتوں کی نمائش کی۔ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ نے ان واقعات اور جبر کے تحت یرغمالیوں کی جانب سے دیے گئے بیانات کی مذمت کی تواتر سے مذمت کی ہے۔ 18 مارچ کو غزہ میں دوبارہ جنگ چھڑنے سے باقیماندہ یرغمالیوں، ان کے خاندانوں اور عزیزوں کے لیے مایوسی اور غیریقینی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ موجودہ حالات میں غزہ کے شہریوں پر بھی تباہ کن اثرات ہوں گے جہاں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا منظر۔
UN Photo/Eskinder Debebe
فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا منظر۔

شہریوں کو تحفظ دینے کی ضرورت

اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے غزہ میں شہریوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو تحفظ دینے کی ضرورت کا اعادہ کیا اور کہا کہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں سمیت ہر جگہ جنگ کا سامنا کرنے والے لوگوں کے حقوق اور وقار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ غزہ کی جنگ کے تمام فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

انہوں نے جنگ بندی کے احترام، انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی اور تمام یرغمالیوں کی فوری و غیرمشروط رہائی کے لیے سیکرٹری جنرل کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کے ہدف کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

بریفنگ کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کا دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

  • سلامتی کونسل

Share this…
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Whatsapp

Continue Reading

Previous: فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں صوفی سنت کے مزار پر حملے کو ہندو مندر کا بتاکر وائرل
Next: فیکٹ چیک: کیا اسرائیل کے ساتھ جنگ کا مطالبہ لے کر دس لاکھ ترک شہری سڑکوں پر نکل آئے؟ وائرل ویڈیو کا سچ جانیں

Related Stories

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

Faizan Aalam مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
  • Featured

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

UN News مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں
  • Featured

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

Faizan Aalam مئی 5, 2025

fact check

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔ فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

مئی 3, 2025
غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

مئی 3, 2025

Connect with Us

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

IFCN certified

Newsletter

  • About Us
  • Contact us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Non-Partisanship Policy
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © 2025 | All Rights Reserved | Developed by OppsWeb Solutions | MoreNews by AF themes.