سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ باوقار تعلیمی ادارے جواہر لال نہرو یونیورسٹی جے این یو کا نام بدل کر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی کر دیا گیا ہے۔
ایک یوزر نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بگ بریکنگ، بی جے پی نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا نام بدل کر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی کر دیا-
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نےپڑتال کے لیے متعلقہ کی ورڈ سرچ کیے۔ ہمیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ تاہم، ہمیں نوبھارت ٹائمز کی 8 فروری 2021 کی ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 میں، بی جے پی لیڈر سی ٹی روی نے جے این یو کا نام بدل کر سوامی وویکانند کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 08 فروری 2021 کو لوک سبھا میں جے این یو کا نام تبدیل کرنے سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا: ‘کیا حکومت کے پاس جے این یو کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز ہے؟ اس کے جواب میں اس وقت کے مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ نہیں، حکومت کے پاس جے این یو کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
اس کے علاوہ، ہم نے حکومت ہند کی وزارت تعلیم کی ویب سائٹ بھی دیکھی، لیکن ہمیں یہاں جے این یو کے نام کی تبدیلی سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی جے این یو کا نام تبدیل کرنے سے متعلق وائرل دعویٰ غلط ہے۔ جے این یو کا نام تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔