سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلون میں ایک شخص کو مساج کیا جا رہا ہے۔ یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ نوجوان گردن کا مساج کرتے ہوئے فالج کا شکار ہو گیا اور بالآخر اس کی موت ہو گئی۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا مساج کرانے کے دوران چلی گئی جان؟ ویڈیو آخر تک دیکھیں، پتہ نہیں یہ کہاں کا ہے،صحیح ہے غلط ہے لیکن میسیج بہت صحیح ہے،عام لوگوں سے ایسا کام نہیں کروانا چاہئے،یہ کام پروفیشنل لوگوں کا ہے،
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کی پڑتال کی۔ ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ملی ۔ اس 3 منٹ 40 سیکنڈ کے ویڈیو کے ڈسکرپشن میں اسے اسکرپٹیڈ بتایا گیا ہے۔ ڈسکلیمر میں لکھا گیا ہے، "براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ چینل مختلف حالات میں اویئر لوگوں کی اسکرپٹڈ ڈرامے اور پیروڈی دکھاتا ہے۔ یہ چینل سماجی بیداری کی ویڈیوز لاتا ہے۔ یہ شارٹ فلمیں صرف تفریحی مقاصد کے لیے ہیں!
ویڈیو کے آخر میں 3 منٹ 35 سیکنڈ کے ٹائم اسٹیمپ پر ایک ڈس کلیمر دیا گیا ہے، جس میں اس ویڈیو کو اسکرپٹڈ بتایا گیا ہے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ سوشل میڈیا پر یوزرس نے اسکرپٹیڈ ویڈیو شیئر کی ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔