اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ایکس ہینڈل کے پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ایکس پر یوزرس نے شیئر کیا ہے۔ اس اسکرین شاٹ میں ٹیکسٹ لکھا ہے کہ ”بٹونگے تو کشمیر کی طرح کٹو گے! متحد رہوگے تو گجرات کی طرح کاٹو گے۔ اب طے کر لو کٹنا ہے یا پھر کاٹنا ہے‘‘
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل اسکرین شاٹ کی پڑتال کے لیے سی ایم یوگی کے ایکس ہینڈل کو دیکھا۔ ہم نے پایا کہ صبح 11 بج کر 28 منٹ پر سی ایم یوگی کے ہینڈل سے کوئی پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔ ہم نے پایا کہ 12 نومبر کو صبح 10:41 بجے، سی ایم یوگی کے ہینڈل نے اتراکھنڈ کے لوک پرو اگاس کی مبارکباد دی ہے۔ اس کے بعد اگلا ٹویٹ مہاراشٹر کے اچل پور اسمبلی حلقہ میں دوپہر 2:11 پر منعقدہ جلسہ عام کا ہے۔
ہماری ٹیم نے مزید پڑتال کے لیے آرکائیو کو چیک کیا۔ لیکن ہمیں وہاں بھی سی ایم یوگی کا ایسا کوئی پوسٹ نہیں ملا۔ اس کے بعد ہماری ٹیم نے سوشل بلیڈ ڈاٹ کام پر سی ایم یوگی کا ہینڈل چیک کیا تاکہ ان کے سابق ہینڈل سے حذف شدہ ٹویٹس کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ یہاں دستیاب معلومات کے مطابق، 31 اکتوبر 2024 سے 14 نومبر 2024 کے درمیان سی ایم یوگی کے ہینڈل سے کوئی ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں کیا گیا ہے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا پوسٹ فیک ہے۔ سی ایم یوگی کے ایکس ہینڈل سے ایسی کوئی پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔ اس لیے یوزرس کا دعویٰ فیک ہے۔