ٹائمز ناؤ نوبھارت کے لوگو کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا کو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی گرافکس میں لکھا ہے ’’راہل جی نے ریزرویشن کے بارے میں سچ کہا ہے – ہڈا‘‘۔ جب کہ پس منظر میں اینکر کی آواز سنائی دے رہی ہے، جو اس طرح ہے ؛ ہریانہ سے کانگریس لیڈر اور سابق سی ایم بھوپیندر سنگھ ہڈا کا چونکا دینے والا بیان سامنے آیا ہے۔ راہل جی نے ریزرویشن کے معاملے میں سچ کہا ہے۔ پنڈت نہرو نے بھی ریزرویشن کی مخالفت کی تھی۔ اب وقت آگیا ہے کہ پسماندہ اور دلت طبقے ریزرویشن سے بالاتر ہوکر سوچیں۔ ہڈا ریزرویشن ختم کرنے کے راہل گاندھی کے بیان کی حمایت میں سامنے آئے۔ راہل گاندھی نے امریکہ میں بیان دیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو ریزرویشن ختم کر دیں گے۔
ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا” ،میں ریزرویشن ختم کرنے سے متعلق راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کرتا ہوں۔ پنڈت نہرو نے بھی ریزرویشن کی مخالفت کی تھی۔ کانگریس لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا ہریانہ میں انتخابات ہیں، اگر دلت برادری چاہے تو کانگریس کو اسکی حیثیت بتا سکتی ہے۔ یہ ہمارا ووٹ بھی لیں گے اور ہمارا حق بھی ماریں گے۔
اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی ویڈیو کلپس شیئر کر ایسے ہی دعوے کیے ہیں، جنہیں یہاں، یہاں، یہاں
اور یہاں پر کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیکٹ چیک
ٹائمز ناؤ نوبھارت کے لوگو کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کی تحقیقات کرنے کے لیے ڈی فریک ٹیم نے ٹائمز ناؤ کے ایکس ہینڈل پر وزٹ کیا۔ ہم نے پایا کہ ٹائمز ناؤ نوبھارت نے بھوپیندر سنگھ ہڈا کے وائرل کلپ کے حوالے سے ایک پوسٹ کر اس کلپ کو فیک بتایا ہے۔
ٹائمز ناؤ نوبھارت کی پوسٹ میں لکھا ہے” فیک نیوز الرٹ: ٹائمز ناؤ نوبھارت کی برانڈنگ کے ساتھ ریزرویشن کے خاتمے کے حوالے سے یہ فیک نیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے۔ ٹائمز ناؤ نوبھارت نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کےمعروف لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا کے بیان سے متعلق ایسی کوئی خبر براڈکاسٹ نہیں کی ہے۔ افواہوں سے محتاط رہیں۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ ٹائمز ناؤ نوبھارت کے لوگو کے ساتھ فیک ویڈیو کلپس کو یوزرس سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ کیونکہ ٹائمز ناؤ نوبھارت نے خود اپنے ایکس ہینڈل پر اس وائرل کلپ کی تردید کی ہے اور اسے فیک قرار دیا ہے۔