سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک سادھوی کو ایک مسلمان شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے پھولوں کے ہار بھی پہن رکھے ہیں۔ وائرل تصویر کے ساتھ یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ سادھوی رشمیکا نے نعیم خان سے شادی کر لی ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا، ’’ اندھبھکتوں تمہیں تمہارے نئے جیجا مبارک ہو۔ سادھوی رشمیکا نے نعیم خان سے شادی کی۔ سادھوی رشمیکا کو شادی مبارک ہو، یہ مہینہ اندھبھکتوں کے لیے بہت برا ہے۔
اس کے علاوہ اس تصویر کو دوسرے یوزر نے بھی شئیر کر اسی طرح کے دعوے کئے ہیں-
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل تصویر کی پڑتال کی۔ ہماری جانچ میں سامنے آیا کہ وائرل تصویر ڈیجیٹلی بنائی گئی ہے۔ کیونکہ اصل تصویر میں راجستھان کی ہوامحل اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے سوامی بالمکند آچاریہ اور جے پور کے ایم ایم خان ہوٹل کے مالک نظر آ رہے ہیں۔
این ڈی ٹی وی راجستھان’ نے 6 دسمبر 2023 کو اس تصویر کے ساتھ ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق راجستھان اسمبلی انتخابات میں ہوامحل اسمبلی سیٹ سے الیکشن جیتنے کے بعد بالمکند آچاریہ نان ویج کی دکانیں بند کروانے پہنچے تھے۔ اس دوران ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں وہ ایک سرکاری اہلکار کو سڑکوں پر نان ویج کی دکانیں بند کرنے کی تنبیہ کر رہے تھے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بالمکند آچاریہ نے اپنا ایک ویڈیو جاری کیا تھا اور لوگوں سے معافی مانگی تھی، اور ایم ایم خان ہوٹل کے مالک سے ملنے بھی گئے تھے۔ اس دوران ایم ایل اے بالمکند آچاریہ نے ہوٹل کے مالک کو پھولوں کی مالا پہنا کر استقبال بھی کیا تھا۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ سادھوی رشمیکا کا نعیم خان کے ساتھ شادی کا دعویٰ فیک ہے۔ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو ڈیجیٹلی بنایا گیا ہے۔ کیونکہ اصل تصویر راجستھان کی ہوامحل سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے بالمکند آچاریہ اور ایم ایم خان ہوٹل کے مالک کی ہے۔