سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے حوالے سے NTV کے دو اسکرین شاٹ کا ایک کولاج وائرل ہو رہا ہے، جس میں تیلگو زبان میں لکھا ہے،’مسلم انتخابی منشور ضرورت پڑنے پر فنڈ سے جڑا ہے، ہم زمینیں نیلام کرکے مسلمانوں کی مدد کریں گے: ریونت ریڈی‘۔ (ترجمہ)
اسکرین شاٹ شیئر کرنے والے یوزرس، کیپشن میں لکھ رہے ہیں،’تلنگانہ کے سی ایم #revanthreddy نے اسٹیج سے اعلان کیا ہے۔ اگر مسلمانوں کو مال کی ضرورت ہے، اگر مسلمانوں کے لیے سرکاری اسکیموں میں پیسے کی کمی ہوگی تو کانگریس ہندو مندروں کی زمینوں اور ان کے اثاثوں کی نیلامی کرے گی۔ اسی ہندو اثاثے کے ذریعے مسلمانوں کا خیال رکھا جائے گا۔ پھر بھی کچھ بے وقوف بے شرم ہندو، #Congress کو ووٹ دیتے ہیں‘۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل اسکرین شاٹ کی حقیقت جاننے کے لیے Google پر متعلقہ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں NtvTeluguLive کے ڈیجیٹل مینیجر چِلوکاری شرینیواس راؤ کی جانب سے 14 نومبر 2023 کو ایکس پر کیا گیا ایک پوسٹ ملا، جس میں انہوں نے وائرل اسکرین شاٹ کو Fake قرار بتایا ہے۔
dfrac
چِلوکاری شرینیواس راؤ نے تیلگو میں لکھا تھا-’اس خبر کا NTV سے کوئی لینا-دینا نہیں ہے۔ یہ #FakeNews ہے۔ این ٹی وی کے نام پر ایسی فرضی خبر بنانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی‘۔ (اردو ترجمہ)
علاوہ ازیں ہمیں 15 نومبر کو پبلش دی ہندو کی ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی نے سائبر کرائم پولیس میں شکایت کرکے فیک نیوز پر مبنی اسکرین شاٹ شیئر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (TPCC) کے سربراہ ریونت ریڈی نے فرقہ وارانہ بیان دیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کےفیکٹ چیک سے واضح ہے کہ Ntv کا وائرل اسکرین شاٹ Fake ہے، جس میں وزیراعلیٰ @revanth_anumula کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فنڈ سے متعلق ضرورت پڑنے پر ہم مندروں کی زمینیں نیلام کرکے مسلمانوں کی مدد کریں گے۔ اس لیے جتیندر پرتاپ سنگھ (@jpsin1) سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔