سوشل میڈیا پر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی ایک فہرست شیئر کی جا رہی ہے۔ اس فہرست میں 4 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں ایک نام عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کا بھی ہے۔ وائرل فہرست کے مطابق سماجوادی پارٹی نے جون پور لوک سبھا سیٹ عام آدمی پارٹی کے لیے چھوڑ دیا ہے، جہاں سے سنجے سنگھ الیکشن لڑیں گے۔
اس فہرست کو ایکس یوزر Luffy نے پوسٹ کیا ہے، جس کے مطابق ڈُمریاگنج (60) سے احمد کمال، خلیل آباد (62) سے سُبودھ چندر یادو، جونپور (73) سے عام آدمی پارٹی (سنجے سنگھ) اور مرزاپور (79) سے پریتی سنگھ پٹیل کو لوک سبھا الیکشن کے لیے سماجوادی پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل امیدواروں کی فہرست کی جانچ-پڑتال کی۔ اس فہرست کو جاری کیے جانے کی تاریخ 2 اپریل 2024 بتائی گئی ہے۔ ہماری ٹیم نے سماجوادی پارٹی کے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دیکھا، لیکن ہمیں 2 اپریل کو جاری ایسی کوئی فہرست، سماجوادی پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی ہوئی نہیں ملی۔
البتہ، ہمیں سماجوادی پارٹی کا 17 مارچ 2024 کا ایک پوسٹ ملا، جس میں یہ بتایا گیا ہے،’برائے مہربانی، محتاط رہیں! سماجوادی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں کی فہرست پارٹی کے پیج پر ہی پوسٹ کی جاتی ہے، جو فہرست پارٹی کے ایکس اور فیس بُک پیج پر ہے، وہی حقیقی ہے، علاوہ ازیں دیگر تمام فہرست جعلی ہیں‘۔
مزید برآں، ہم نے پایا کہ امیدواروں کی وائرل ہو رہی فہرست کے چاروں کونے پر ’Unofficial List‘ لکھا ہوا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سماجوادی پارٹی کی جانب سے جونپور لوک سبھا سیٹ پرعام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کو امیدوار بنائے جانے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر وائرل لوک سبھا الیکشن کے امیدواروں کی فہرست، جعلی/Fake ہے۔