سوشل میڈیا پر سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما اعظم خان کے حوالے سے یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ اعظم خان نے جیل سے بیان جاری کرکے اکھیلیش یادو پر انھیں پھنسانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اعظم نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اسی پی کے سے وابستہ افراد کو محلوں میں گھسنے نہ دیں۔ ایس پی، بی جے پی ایک ہیں، لہٰذا بی ایس پی کو متحد ہو کر ووٹ کریں۔
متذکرہ بالا دعوے کے تحت Times of Bsp نامی یوزر نے لکھا،’ بریکنگ نیوز، مسلم رہنما اعظم خان جی نے جیل سے بیان جاری کیا کہ اکھیلیشن یادو نے جیل سے بچنے کے لیے مجھے جان بوجھ کر پھنسایا، کہا میری مسلم سماج سے پُر زور اپیل ہے کہ ایس پی کے لوگوں کو اپنے محلوں میں نہ گھسنے دیں، ایس پی، بی جے پی ایک ہیں، بی ایس پی کو متحدہ ہو کر ووٹ کریں، جے بھیم جے بی ایس پی‘۔
Source: Times of Bsp
وہیں، اعظم خان کے بیان کے حوالے سے ایک دیگر یوزر نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا ہے۔
Source: Harbhagwan
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل دعوے کے تناظر مٰن گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ ہمیں اعظم خان کا ایسا کوئی بیان، کسی معتمد میڈیا کی جانب سے شائع نہیں ملا۔ حالانکہ ہمیں ’آج تک‘ اور ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ کی ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ اکھیلیش یادو نے سیتا پور جیل میں اعظم خان سے ملاقات کی۔ اعظم خان نے اکھیلیش یادو سے رام پور سے الیکشن لڑنے کی درخواست کی ہے۔
Source: Aaj Tak
Source: TV9 Bharatvarsh
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کے بیان سے متعلق کیا جا رہا دعویٰ Fake ہے۔ اعظم خان نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے، لہٰذا یوزس کا دعویٰ غلط ہے۔