سوشل میڈیا پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدھارمیا کے حوالے سے ایک گرافیکل امیج شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ ’سدھارمیا کے بیٹے کا بیلجیئم میں پیٹ درد سے دردناک موت۔ اسی نے بیف پارٹی رکھی تھی‘۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کئی میڈیا رپورٹس ملیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ بیلجیئم میں ملٹیپل آرگن (متعدد اعضاء) فیل ہو جانے کے سبب 2016 میں سدھارمیا کے بیٹے راکیش سدھارمیا (39) کی موت ہو گئی تھی۔
Indianexpress, news18 & aajtak
میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش سدھارمیا کو پَینکِریاز سے متعلق شکایت تھی۔
ساتھ ہی DFRAC ٹیم نے راکیش سدھارمیا کی جانب سے بیف پارٹی دیے جانے سے متعلق کی-ورڈ سرچ کیا مگر ہمیں کوئی نیوز رپورٹ نہیں ملی، جس میں بتایا گیا ہو کہ راکیش سدھارمیا نے بیف پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔
dfrac
نتییجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدھارمیا کے بیٹے راکیش سدھارمیا کی موت سنہ 2016 میں ہوئی تھی، اور ان کی جانب سے بیف پارٹی دیے جانے کی نیوز نہیں ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔