حالیہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے میں سوشل میڈیا اور میڈیا میں ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے کہ کملناتھ نے کانگریس کے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نیوز چینل بھارت 24 کی ایڈیٹر ادیتی ناگر نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر دعویٰ کیا کہ کانگریس کے رہنما کملناتھ نے مدھیہ پردیش کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
X Archive Link
نیوز چینل ’بھارت نیوز 24‘ کے آفیشیل ہینڈل سے بھی یہی دعویٰ شیئر کیا گیا ہے۔
X Archive Link
X Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے مدھیہ پردیش کانگریس کے آفیشیل کاؤنٹ ’@INCMP‘ کو چیک کیا۔ ہمیں ایک پوسٹ ملا، جس میں وائرل دعوے کی تردید کرکے اسے جھوٹ قرار دیا گیا ہے۔
X Post Link
وہیں کانگریس کی آفیشیل ویب سائٹ کے مطابق بھی کمل ناتھ مدھیہ پردیش کے ہنوز صدر ہیں۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کانگریس کے رہنما کملناتھ کے مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا دعویٰ، غلط ہے، لہٰذا صحافی اور نیوز چینل بھارت 24 کی پولیٹیکل ایڈیٹر @NagarAdditi سمیت دیگر یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔