Home / Featured / عام آدمی پارٹی، باہر سے کرے گی بی جے پی کی حمایت؟ جانیں وائرل دعوے کی سچائی

عام آدمی پارٹی، باہر سے کرے گی بی جے پی کی حمایت؟ جانیں وائرل دعوے کی سچائی

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی جانب سے راجسھتان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں وزرائے اعلیٰ کے اسماء کا اعلان ہونے سے قبل، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی ہے۔ ان کی پارٹی AAP، باہر سے بی جے پی کی حمایت کرے گی۔ 

Atishi AAP نامی پیروڈی اکاؤنٹ کی جانب سے دعویٰ کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’راجستھان ایم پی اور راجستھان میں وزیراعلیٰ کے نام پر مہر لگانے سے پہلے کیجریوال جی نے کی جناب امت شاہ جی سے ملاقات۔ حکومت بنانے کے لیے بی جے پی کو باہر سے ہماری مکمل حمایت ہے ~CM, Atishi‘۔ 

X Archive Link 

X Archive Link

فیکٹ چیک: 

DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں گوگل پر ہندی اور انگلش میں کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ مگر ہمیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ملاقات کرنے کی کوئی نیوز نہیں ملی۔ 

وہیں، تصویر کو ریورس سرچ کرنے پر سامنے آیا کہ یہ 14 نومبر 2020 کی ہے۔ کئی میڈیا ہاؤسز کی نیوز میں بھی یہی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔ 

economictimes, ndtv & timesofindia

میڈیا رپورٹس کے مطابق AAP نے MP، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں 204 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے مگر 201 پر ضمانت ضبط ہو گئی اور انھیں NOTA سے بھی کم ووٹ ملا۔ 

jansatta & aajtak 

نتیجہ: 

زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل دعویٰ غلط اور گمراہ کُن ہے، کیونکہ سی ایم کیجریوال نے بی جے پی کے رہنما امت شاہ سے ملاقات نہیں کی ہے۔ 

Tagged: