Home / Misleading-ur / فیکٹچیک 2022:میں ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچ ہارنے کے بعد کی ویڈیوکو ابھی کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

فیکٹچیک 2022:میں ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچ ہارنے کے بعد کی ویڈیوکو ابھی کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Old video after World Cup 2022 Final Loss Falsely shared as Recent

۲۰۲۳ ورلڈکپ میں ہندوستان نے لگاتار ۱۰ میچوں میں  جیت حاصل کرنے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی ۔ ۱۹ نومبر ۲۰۲۳ کو فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا ، جس میں ہندوستان ۶ وکٹوں سے ہارگیا۔اس کے بعد ہمیں ٹویٹر پر ایک ایسی ویڈیو ملی جس میں کچھ لوگوں کو ہندوستان کے فائنل میچ ہار جانے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصویر کو مارکر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو کو شیئر کیا گیا

اس ویڈیو کو ٹویٹڑ  پر  Daniel Alexanderنامی شخص نے شیئر کر کے لکھا کہ:

“ہندوستانی آسٹریلیا کی جیت کا جشن مناتے ہوے”

ماخذ:   X(Twitter) 

اس ویڈیو کو ٹویٹر پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ایک اور یوزر ساؤتھ ایشین جرنل  نامی  نے اس ویڈیو کو شیئر کر کے لکھا :جاہل لوگ۔

اور بھی دیگر کئی یوزرس نے اس ویڈیو کو شیئر کیا۔

ہم نے ٹویٹر پر کئی یوزرس کو اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوے پایا۔

Source: X(Twitter)
Source: X(twitter)

فیکٹ چیک:

DFRACکی ٹیم نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جان نے کے لئے گوگل پر ویڈیو کو کی فریمس میں کنورٹ کرکے ریورس سرچ کیا۔

فیس بوک پر ایک ویڈیو ملی

ہمیں یہ ویڈیو فیس بوک پر ‘Informative stuff نامی پیج پر ملی ،یہ ویڈیو اس وقت پوسٹ کی گئی تھی جب کہ ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی ۲۰۲۲ کا سیمی فائنل اینگلینڈ سے ۱۰ وکٹوں کے فاصلے سے ہار گیا تھا۔

Source:  facebook

نتیجہ

DFRACکے فیکٹ چیک سےواضح ہے کہ وائرل ویڈیوکا  ۲۰۲۳ کےورلڈکپ فائنل میں ہونے والی شکست سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے کیوںکہ یہ ویڈیو ۲۰۲۲ کا ہے ابھی کا نہیں۔

Tagged: