بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچ کی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو پہلے دو ون ڈے میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔ اس سب کے بیچ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر اور بلے باز ایڈم گلکرسٹ کے ایک بیان کا زور شور سے چرچا ہو رہا ہے۔ گلکرسٹ کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وراٹ کوہلی سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، اس لیے سچن کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے وراٹ کوہلی کو کھیلنے سے آرام دیا جا رہا ہے۔
Source X
فیکٹ چیک:
ایڈم گلکرسٹ کے متذکرہ بیان کی حقیقت جاننے کے لیےDFRAC ٹیم نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو چیک کیا۔ گلکرسٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر وائرل بیان کے تناظر میں وضاحت پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایسا بیان انہوں نے کبھی نہیں دیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ایڈم گلکرسٹ نے سچن کا ریکارڈ ٹوٹنے کے خوف سے کوہلی کو آرام دیے جانے کا بیان نہیں دیا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزر کا دعویٰ غلط ہے۔