سوشل میڈیا خاص طور پر Whatsapp پر ایک لنک شیئر کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی آپ لنک Open کرتے ہیں، اس طرح کا ایک انٹرفیس آتا ہے کہ مبارک ہو! آپ کے پاس جیتنے کا موقع ہے، انڈین آئل جی20 گفٹ پانے کے لیے G بٹن پر کلک کریں۔ سوالات کے ذریعے آپ کو 6000 روپے جیتنے کا موقع ملے گا۔ پھر کچھ اس طرح کے سوال ہوتے ہیں کہ کیا آپ اس جی20 سربراہی اجلاس کے بارے میں جانتے ہیں، آپ کی عمر کیا ہے؟، کیا آپ بھارت کو مبارکباد دیتے ہیں؟ اور آپ مرد ہیں یا عورت؟
dfrac
بعد ازاں آپ کے سامنے بہت سے گفٹ باکس آ جائیں گے، جن پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے انٹرفیس کچھ یوں ہوگا؛ مبارک ہو! آپ 6000 روپے جیت گئے ہیں۔ ضابطے کے مطابق اب آپ کو اسے 5 گروپس یا 20 دوستوں کو شیئر کرنا ہوگا۔ پھر اپنا پتہ درج کریں، گفٹ 5-7 دنوں کے اندر تقسیم کیے (پہنچ) جائیں گے۔
dfrac
فیکٹ چیک:
سوشل میڈیا پر وائرل واٹس ایپ میسج کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے پہلے اسے بغور دیکھا اور پایا کہ URL میں ’https://needrhetorical.top/FiXwTDDwEEooa?aani1694410488214‘ انڈین آئل نہیں ہے اور یہ لنک محض موبائل پر ہی اوپن ہو رہی ہے۔
اس کے بعد ٹیم نے انڈین آئل کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی۔ اس دوران ہمیں یہاں جی20 گفٹ جیسا کچھ نظر نہیں آیا۔ پھر ہم نے سرچ بار میں ’G20 Summit Gifts‘ سرچ کیا، لیکن ہمیں ریزلٹ میں ایسا کچھ نہیں ملا۔
یہاں تک کہ جب DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا، تو ہمیں انڈین آئل کی جانب سے جی20 گفٹ دیے جانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی۔
ٹیم نے پایا کہ انڈین آئل کے نام پر اس سے پہلے بھی مختلف دعوے کے ساتھ اسی طرح کے فیک میسج وائرل ہو چکے ہیں۔
جنوری 2023 میں ایک میسج وائرل ہوا تھا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آپ کے پاس انڈین آئل کی طرف سے 26,000 روپے کا فیول سبسڈی گفٹ جیتنے کا موقع ہے۔
اپریل 2022 میں بھی انڈین آئل کے نام سے ایک فیک میسج وائرل ہوا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ انڈین آئل نے وارننگ دی ہے کہ گاڑی میں پیٹرول کی ٹنکی، فُل کروانے پر بلاسٹ ہو سکتا ہے۔ اس کا DFRAC ٹیم نے فیکٹ چیک کیا تھا، جسے یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
زیرنظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ انڈین آئل کی جانب سے جی 20 سمٹ گفٹ دیے جانے کا وائرل میسج فیک ہے۔ اس طرح کے میسج بڑا فراڈ ہو سکتا ہے، اس لیے اپنی ڈیٹیل شیئر کرنے سے قبل محتاط ہونا ضروری ہے۔