سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہےکہ آج تک کے ایڈیٹر سدھیر چودھری نے نیوز چینل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ دعویٰ @Hii_Nitish نامی ایک سوشل میڈیا یوزر نے کیا ہے، جس نے اپنے اکاؤنٹ کا نام ANI رکھا ہے۔ ساتھ ہی پروفائل تصویر بھی ANI کی لگائی ہوئی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ANI News Flashکی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ-’آج تک کے سینیئر ایڈیٹر سدھیر چودھری نے استعفیٰ دے دیا ہے‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ناشائستہ زبان بھی استعمال کی ہے۔
Source: Twitter
دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی سدھیر چودھری کے استعفیٰ کے بارے میں ایسا ہی دعویٰ کر رہے ہیں۔
Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے سب سے پہلے نیوز ایجنسی ANI کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو چیک کیا۔ اس دوران ہم نے پایا کہ ANI کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل @ANI ہے۔ اس کے برعکس، دعویٰ وائرل کرنے والے یوزر کا ٹویٹر ہینڈل @Hii_Nitish ہے۔ اس نے اپنے اکاؤنٹ کے بائیو میں خود کو پیروڈی اکاؤنٹ بتایا ہے۔
حالانکہ اب اکاؤنٹ کا نام، اے این آئی سے بدل کر سدھیر چودھری کر دیا گیا ہے اور بایو میں اب بھی’پیروڈی‘ لکھا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ، ہم نے سدھیر چودھری اور آج تک کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی چیک کیا۔ دونوں میں سے کسی نے بھی ان کے استعفے کے بارے میں ایسی کوئی خبر شیئر نہیں کی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی آفیشیل بیان جاری کیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ جس ANI اکاؤنٹ سے وائرل دعویٰ شیئر کیا گیا ہے وہ ایک پیروڈی اکاؤنٹ ہے۔ چینل یا سدھیر چودھری کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس معاملے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لہذا، وائرل دعوی غلط ہے۔