واٹس ایپ و دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کانگریس کی رہنما اور متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جیسا کہ کیپشن دیا گیا ہے، اس تصویر کے پس منظر میں کتاب ’How to Convert India into Christian Nation‘ نظر آرہی ہے۔
سنہ 2021 میں بھی سونیا گاندھی کی یہ تصویر وائرل ہوئی تھی۔ فیس بک اور ٹویٹر پر متعدد یوزرس نے مذکورہ دعوے کے تحت تصویر شیئر کی تھی۔
#सोनियाकीलायब्रेरी!
— kailash yadav (@kailashbjp26) June 1, 2021
ज़ूम करके देखें सेल्फ में लगी पुस्तक का नाम (भारत को इसाई राष्ट्र कैसे बनायें) लगी है । ये भारत के शुभ चिंतक हैं '? @RSSorg @SwetaSinghAT @v_shrivsatish @INCIndia @jitupatwari @BJP4India @Ravishk356 @Nationalisti41 @SurajKero pic.twitter.com/df2UUQe0MR
Tweet Archive Link
#सोनियाकीलायब्रेरी!
— kailash yadav (@kailashbjp26) June 1, 2021
ज़ूम करके देखें सेल्फ में लगी पुस्तक का नाम (भारत को इसाई राष्ट्र कैसे बनायें) लगी है । ये भारत के शुभ चिंतक हैं '? @RSSorg @SwetaSinghAT @v_shrivsatish @INCIndia @jitupatwari @BJP4India @Ravishk356 @Nationalisti41 @SurajKero pic.twitter.com/df2UUQe0MR
Zoom the photo and read the title of the book on right side of the right photo. pic.twitter.com/ilxAOPLZ8L
— ᴀsɢᴀʀ (@asgarhid) June 1, 2021
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اسے انٹرنیٹ پر ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کچھ میڈیا رپورٹس ملی، جن میں سونیا گاندھی کی اسی طرح کی تصویر منسلک شدہ تھی۔
ویب سائٹ livemint نے سرخی،’سونیا گاندھی نے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں کووڈ-19 سے نمٹنے کی کوششوں کا لیا جائزہ‘ کے تحت خبر شائع کی ہے۔ اس نیوز میں سونیا گاندھی کی تصویر میں پیچھے کتاب ’How to Convert India into Christian Nation‘ نظر نہیں آ رہی ہے۔
دریں اثنا، ہمیں 27 اکتوبر 2020 کو کیا گیا کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا ایک ویڈیو ٹویٹ ملا۔ انہوں نے سونیا گاندھی کے 4:48 منٹ کے اس ویڈیو کو کیپشن دیا کہ-’کانگریس کی صدر محترمہ سونیا گاندھی جی کا بہار کے عوام کے نام پیغام آپ سے شیئر کر رہا ہوں۔ نئے بہار کے لیے متحد ہو کر ’مہا گٹھبندھن‘ کو فتح سے ہمکنار کرنے کا وقت ہے‘۔
‘बदलाव की बयार है।’
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 27, 2020
कांग्रेस अध्यक्ष श्रीमती सोनिया गांधी जी का बिहार की जनता के नाम संदेश आपसे साझा कर रहा हूँ।
नए बिहार के लिए एकजुट होकर महागठबंधन को जीताने का समय है। pic.twitter.com/ptmzjEjQuh
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا گاندھی کے پس منظر میں ’How to Convert India into Christian Nation‘ نہیں ہے۔
وائرل تصویر میں جس جگہ مقدس انجیل (بائبل) نظر آرہی ہے وہ اصل تصویر میں خالی ہے اور کسی کتاب کے سر ورق کو ایڈٹ ’How to Convert India into Christian Nation‘ کیا گیا ہے۔ کتابوں کی الماری پر یسوع مسیح کا مجسمہ بھی نہیں ہے۔ جھوٹا دعویٰ کرنے کے لیے تینوں کو ایڈٹ کر کے تصویر میں شامل کیا گیا ہے۔
وہیں DFRAC ٹیم نے گوگل پر ’How to Convert India into Christian Nation‘ نامی کتاب سرچ کیا مگر ہمیں ایسی کوئی کتاب آن لائن نہیں ملی۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر ایڈیٹیڈ/فیک ہے، کیونکہ میڈیا رپورٹس میں منسلک سونیا گاندھی کی تصویر میں کتاب ’How to Convert India into Christian Nation‘ نہیں ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔