Home / Featured / گورکھپور کے قریب اے ایس آئی کی کھدائی میں ملی تھی مصر جیسی ممی؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

گورکھپور کے قریب اے ایس آئی کی کھدائی میں ملی تھی مصر جیسی ممی؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گورکھپور کے قریب آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی کھدائی میں مصر کی طرح، ایک ممی ملی تھی۔ اس کے روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی ملی تھیں۔ اس دوران نوٹس کیا گیا کہ اس کے اردگرد بہت ہی مدھم آوازیں آرہی ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے سائنس دانوں کی مہینوں کی تحقیق کے بعد ان آوازوں کو ڈی-کوڈ کیا گیا تو ہزاروں سال پرانی زبان میں پیغام تھا کہ 2024 میں بھی پی ایم مودی کی حکومت بنے گی۔

ادے ٹھاکر نامی ایک ویریفائیڈ یوزر نے ممی کی تصویر کے ساتھ تقریباً 1700 الفاظ میں ٹویٹ کرکے یہی دعویٰ کیا ہے۔

Tweet Archive Link

اسی طرح دیگر یوزرس نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے۔

Tweet Archive Link

Tweet Archive Link

فیکٹ چیک:

وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کہیں بھی کوئی ایسی خبر نہیں ملی۔

بعد ازاں ٹیم نے اے ایس آئی کی آفیشیل ویب سائٹ وزٹ کی اور پایا کہ سوہگورہ تانبے کا نوشتہ ایک قدیم مضمون ہے جو تانبے کی پلیٹ پر لکھا گیا ہے جو اتر پردیش میں گورکھپور کے قریب سوہگورہ نامی جگہ سے ملا ہے۔ اے ایس آئی کی رپورٹ کا لنک یہاں ہے۔

asi.nic.in

البتہ، اس دوران ٹیم کو ہماچل میں 500 سال پرانی بودھ ممی کی بازیابی کے بارے میں میڈیا رپورٹ ملی۔

htschool.hindustantimes.com

وہیں سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے استعمال کی جانے والی ممی کی تصویر کو ریورس سرچ کرنے پر DFRAC ٹیم نے پایا کہ اپریل 2014 میں ویب سائٹ  ibtimes.co.in کی جانب سے پبلش رپورٹ میں استعمال کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ مصر میں پائی گئی ایک ایسے ممی کے بارے میں ہے، جس میں دماغ تو ہے، لیکن دل نہیں ہے۔ 

htschool.hindustantimes.com

نتیجہ:

زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ گورکھپور میں مصر کی طرح ممی پائے جانے کا، ادے ٹھاکر و دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔ 

Tagged: