حال ہی میں (02 جون کو) اوڈیشہ کے بالاسور میں ہوئے خوفناک ٹرین حادثے سے متعلق میڈیا میں ایک بڑی خبر چل رہی ہے کہ حادثے کے بعد سے ہی جے ای سگنل عامر خان اپنے خاندان کے ساتھ فرار ہے۔ سی بی آئی نے عامر خان کے مکان کو بھی سیل کر دیا ہے۔ کئی بڑے میڈیا ہاؤسز نے یہ خبر چلائی ہے۔
TV9 بھارت ورش نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ بالاسور حادثے کے بعد سی بی آئی کا بڑا ایکشن، جے ای سگنل عامر خان، اہلِ خانہ سمیت لاپتہ، سی بی آئی نے مکان کیا سیز، دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے پہنچی تھی سی بی آئی ٹیم، کرائے کے مکان میں رہتے تھے عامر۔
Source: Twitter
اسی طرح ZeeNews نے بھی اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اوڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثے کی تفتیش کے دوران سی بی آئی نے بڑا ایکشن لیا ہے۔ اس نے سگنل جے ای عامر خان کا گھر سیل کر دیا۔ عامر خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر چھوڑکر لاپتہ ہے۔
Source: Zee News
وہیں پنجاب کیسری نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سی بی آئی نے اوڈیشہ کے بالاسور میں ہوئے ہولناک ٹرین حادثے میں جے ای عامر خان کے گھر کو سیل کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم نے عامر خان سے پوچھ گچھ کی تھی، لیکن اس کے بعد سے ان کا پورا خاندان لاپتہ ہے۔
Source: Punjab Kesari
اسی طرح کئی میڈیا ہاؤسز نے یہ خبر چلائی۔ وہیں سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر اس خبر کو شیئر کیا، جسے یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل خبر کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے حادثے اور عامر خان سے متعلق خبروں کی جانچ-پڑتال کی۔ اس دوران ہمیں نیوز ایجنسی اے این آئی کا ایک ٹویٹ ملا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے (ایس ای آر) نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عامر خان نامی ایک سگنل جونیئر انجینیئر بالاسور ٹرین حادثے کے بعد بھاگ گیا۔
#WATCH | Balasore train accident | "A few media reports are coming in that a Bahanaga staff is absconding and missing. This is factually incorrect. The entire staff is present & a part of inquiry. They are appearing before agency," says Aditya Kumar Chaudhary, CPRO South Eastern… pic.twitter.com/Htc538cIFp
— ANI (@ANI) June 20, 2023
ایس ای آر کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر، آدتیہ کمار چودھری نے حالیہ میڈیا رپورٹس کا ذکر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ خان کے اہلِ خانہ کے ساتھ بھاگ جانے کے بعد پولیس نے خان کے گھر کو سیل کر دیا تھا۔
انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا،’ایسی رپورٹس حقائق کے تناظر میں درست نہیں ہیں۔ پورا عملہ موجود ہے اور انکوائری میں شامل ہے۔ سی بی آئی اور سی آر ایس (کمشنر آف ریلوے سیفٹی) ان سے جہاں بھی کہہ رہے ہیں، وہ وہاں پہنچ رہے ہیں‘۔
It is to be clarified none of the staff involved in the ongoing query are missing or absconding.
— Spokesperson Railways (@SpokespersonIR) June 20, 2023
-CPRO/SER pic.twitter.com/il4GRn2WrA
علاوہ ازیں، ہمیں انڈین ریلوے کے آفیشیل ترجمان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی پوسٹ کیا گیا، متذکرہ بالا بیان ملا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ جے ای سگنل عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ فرار ہونے کی خبر، فیک نیوز ہے۔