سوشل میڈیا پر ایک خبر آگ کی طرح پھیل رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز نے سوسائیڈ (خودکشی) کر لیا اور وہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئی۔
Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter
ٹویٹر پر کئی یوزرس نے سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر شیئر کرتے ہوئے اظہارِ رنج و الم کیا۔ یوزر نے لکھا کہ پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں، ان کے ویریفائیڈ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس خبر کی تصدیق ہوئی۔ حالانکہ ان کی موت کی وجہ کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔
Source: DNA
Source: MSN
بھارت کے کئی میڈیا ہاؤسز نے بھی اس خبر کو شائع کیا۔ انسٹاگرام پوسٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ ’ہم بے حد دکھ کے ساتھ یہ بتا رہے ہیں کہ سعیدہ امتیاز اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ آج صبح اپنے کمرے میں وہ مردہ پائی گئی ہیں۔ ان کی روح کو تسکین ہو-ایڈمن‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پاکستانی میڈیا میں چل رہی خبروں کو ملاحظہ کیا۔ اس دوران ہمیں جیو ٹی وی کی ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا کہ میڈیا میں چلنے والی سعیدہ امتیاز کی موت کی خبریں جھوٹی ہیں۔ وہ لاہور میں اپنے گھر پر ’زندہ اور اچھی‘ ہیں۔
ان کے قانونی مشیر اور مینیجر میاں شہباز احمد نے جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعیدہ امتیاز کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں کو ہوا دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں ہمیں سوشل میڈیا پر وائرل ان کا ویڈیو بھی ملا، جس میں وہ خود کہہ رہی ہیں کہ کسی نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیا اور ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی۔ وہ ٹھیک ہیں اور ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔
نتیجہ:
لہذا DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر فیک (غلط) ہے۔