تاج محل دنیا کے ہفت (سات) عجائبات میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ شاہجہاں نے یہ یادگار اپنی پیاری بیوی ممتاز کی موت کے بعد ان کی یاد میں بنوائی تھی۔
دوسری جانب شاہجہاں اور ان کی اہلیہ ممتاز محل کے حوالے سے مختلف دعوے، زوروشور سے وائرل ہوتے رہتے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا یوزر نے ٹویٹ کیا،’ہم تاج محل کو محبت کی علامت کے طور پر جانتے ہیں، لیکن کچھ حقائق ایسے بھی ہیں، جن کے بارے میں کم ہی جانتے ہیں:
1) ممتاز شاہجہاں کی 7 بیویوں میں سے چوتھی بیوی تھی۔
2) شاہجہاں نے ممتاز سے شادی کرنے کے لیے اس کے شوہر کو مار ڈالا تھا۔
3) ممتاز کی موت 14ویں ڈیلیوری کے دوران ہوئی تھی۔
4) اپنی موت کے بعد شاہجہاں نے ممتاز کی بہن سے شادی کی تھی۔
Tweet Archive Link
اسی طرح، بہت سے دیگر یوزرس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے اسی طرح کے دعوے شیئر کیے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ٹیم نے DFRAC آرکائیو کو چیک کیا اور پایا کہ DFRAC ٹیم کی جانب سے پہلے بھی اس دعوے کا فیکٹ چیک کیا گیا تھا۔
وائرل دعوے میں بتایا گیا ہے کہ ممتاز، شاہجہاں کی سات بیویوں میں سے چوتھی تھیں جبکہ مختلف تاریخی ذرائع سے معلوم ہوتا ہے کہ ممتاز محل عرف ارجمند ابو الحسن شاہجہاں کی دوسری بیوی تھی، لہذا یہ دعویٰ کہ ’ممتاز، شاہجہاں کی 7 بیویوں میں سے چوتھی تھی‘۔ یہ سچ نہیں ہے۔
انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا کے مطابق تاج محل شاہجہاں کے دور حکومت کا اعلیٰ تعمیری کارنامہ ہے، جسے انہوں نے اپنی تین ملکہ میں سب سے زیادہ محبوب، ارجمند (ممتاز محل؛ اورنگزیب کی ماں) کی یاد میں بنوایا تھا۔
وہیں شاہجاں کی وکیپیڈیا پیج کے مطابق شاہجہاں کی کل چار بیویاں تھیں، جن کے بارے میں بارے میں مؤرخین کا ماننا ہے کہ یہ شادیاں سیاسی وجوہات کی بنا پر ہوئی تھیں۔
ممتاز کی سگائی شہزادہ خرم (شاہجہاں) سے 7 ذی الحجہ 1015/5 اپریل 1607 کو چودہ/تیرہ سال کی عمر میں ہوئی۔ پھر انہوں نے 10 مئی 1612 کو شاہجہاں سے شادی کی تھی اور یہ تقریب پورے ایک ماہ چلی تھی۔ ممتاز کی کسی دوسری شادی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ شاہجہاں زندگی بھر اس کا اکلوتا شوہر رہا، اس لیے یہ دعویٰ کہ ’شاہ جہاں نے ممتاز سے شادی کرنے کے لیے اس کے شوہر کو قتل کر ڈالا تھا‘ غلط ہے۔
مزید برآں، یہ سچ ہے کہ ممتاز محل کا انتقال شاہجہاں کے چودھویں بچے کی پیدائش کے بعد ہوا۔ ان کی موت کے بعد شاہجہاں کا کسی سے شادی کرنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے، اس لیے یہ دعویٰ کہ ’شاہ جہاں نے ممتاز کی موت کے بعد ان کی بہن سے شادی کر لی تھی‘ غلط ہے۔
نتیجہ:
اس لیے DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل دعوے میں شاہجہاں اور اس کی بیوی ممتاز محل کے بارے میں متعدد جھوٹے دعوے کیے گئے ہیں۔