حال ہی میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کیمبرج یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر ملک کے آئینی اداروں کو کام نہ کرنے دینے کا الزام لگایا تھا۔
اِس بیان کے سامنے آنے کے بعد راہل، دائیں بازو کے نشانے پر ہیں۔ راہل کے کیمبرج یونیورسٹی کے دورے پر ایک بار پھر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ راہل کا کیمبرج یونیورسٹی میں بطور وزیٹنگ فیلو جانا جھوٹ ہے۔
Source: Twitter
بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے شریک-انچارج اَمِت مالویہ نے ٹویٹر پر ایک رپورٹ شیئر کرکے لکھا ہے کہ پرینکا واڈرا نے راہل گاندھی کے ہارورڈ کی ڈگری کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔ کانگریس نے کہا کہ راہل گاندھی کیمبرج میں ’وزٹنگ فیلو‘ تھے۔ اب کیمبرج یونیورسٹی نے اس فرضی دعوے کی تردید کر دی ہے۔ کانگریس میں کیسی مایوسی ہے، یہ ثابت کرنے کی کہ وہ تعلیم یافتہ ہے؟
Source: Organiser
علاوہ ازیں کئی دائیں بازو کے پورٹل نے بھی مبینہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خبریں پبلش کیں کہ کانگریس، راہل گاندھی کے کیمبرج میں وزیٹنگ فیلو ہونے کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔
Source: The Commune
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کی غرض سے DFRAC ٹیم نے پہلے کیمبرج جج بزنس اسکول کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کی ٹائم لائن چیک کی۔ اس دوران ہمیں اس حوالے سے ایک ٹویٹ ملا، جس سے راہل گاندھی کی کیمبرج یونیورسٹی کے طلبہ کو بطور وزیٹنگ فیلو خطاب کرنے کی تصدیق ہوتی ہے۔
Source: Twitter
کیمبرج جج بزنس اسکول نے 28 فروری 2023 کو ٹویٹ کیا کہ ہمارے @CambridgeMBA پروگرام میں #India کے سرکردہ اپوزیشن لیڈر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ @RahulGandhi کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ وہ آج @CambridgeJBS کے وزیٹنگ فیلو کے طور پر ’21ویں صدی میں سننا سیکھنا‘ عنوان پر بات کریں گے۔
Source: NDTV
اس کے علاوہ ہمیں NDTV سے بھی ایک رپورٹ ملی، جس میں راہل گاندھی کے کیمبرج یونیورسٹی میں بطور وزیٹنگ فیلو خطاب کرنے کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ راہل گاندھی کے وزیٹنگ فیلو کے طور پر کیمبرج یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرنے کا دعویٰ درست ہے۔ دائیں بازو کی جانب سے ان کے بارے میں جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔