الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ کرناٹک کی تمام 224 اسمبلی سیٹوں پر 10 مئی کو ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے اور نتائج 13 مئی کو آئیں گے۔ اسی کے ساتھ نیوز چینلز کی جانب سے اوپینین پول (Opinion poll) بھی دکھائے جانے لگے ہیں۔
اوپینین پول کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ C-Voter کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بریکنگ نیوز کے طور پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس 68 سے 80 سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔
Tweet Archive Link
اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے شکنتلا نامی ٹویٹر یوزر نے کنڑ میں لکھا،’مؤثر قیادت، سخت حکمرانی، وفادار کارکنان، ہندوتوا کی مدد سے، ریاست میں مکمل دوبارہ کھلے گ کمل..🌷 #BJPYeBharavase” (اردو ترجمہ)
شکنتلا کا یہ ٹویٹ وائرل ہو گیا ہے۔ اسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ٹویٹر بایو کے مطابق شکنتلا ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل اسکرین شاٹ کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں اسکرین شاٹ میں اے بی پی نیوز کے لوگو کے سبب اے بی پی نیوز کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو وِزِٹ کیا۔ دریں اثنا، ہمیں اے بی پی نیوز کا ایک ٹویٹ ملا جہاں سے وائرل اسکرین شاٹ لیا گیا ہے۔
یہاں دیے گئے اصل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’کانگریس کو 115-127سیٹ-سروے لکھا ہوا ہے۔
وہیں دیگر میڈیا ہاؤسز کی جانب سے اوپینین پول کے تناظر میں پبلش نیوز رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ متوقع کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو بی جے پی سے زیادہ سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں۔
Source: livehindustan.com & thequint.com
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل اسکرین شاٹ کو ایڈٹ کیا گیا ہے، اس لیے سوشل میڈیا انفلوئنسر شکنتلا کا دعویٰ غلط ہے۔