فیکٹ چیک: حلالہ سے متعلق سوشل میدیا پر ایڈیٹیڈ وزیٹنگ کارڈ ہوا وائرل

Fact Check Fake Featured

سوشل میڈیا پر ایک وزیٹنگ کارڈ وائرل ہو رہا ہے۔ اس وزیٹنگ کارڈ سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ حلالہ کے بعد بیگم کو فوراً واپس کردیا جاتا ہے۔ اس پوسٹر کو شیئر کرکے سوشل میڈیا یوزرس دینِ اسلام پر طنز کر رہے ہیں۔ اس وزیٹنگ کارڈ کے اوپری حصے میں لکھا ہے،’ہمارے یہاں بیگم حلالہ کرنے کے بعد فوراً واپس کر دی جاتی ہے‘۔ 

اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے جتیندر تیاگی نامی یوزر نے لکھا،’حلالہ کے بعد بیگم فوراً واپس کرنے کی گارنٹی 🤣 #Viral poster‘۔ 

source : twitter

جتیندر نارائن تیاگی نے اپنے بایو میں بتایا ہے کہ وہ پہلے وسیم رضوی کے نام سے جانا جاتا تھا، جو شیعہ وقف بورڈ کا چیئرمین تھا۔

وہیں کچھ دیگر یوزرس کی جانب سے بھی اس وزیٹنگ کارڈ کو شیئر کیا جا رہا ہے۔ 

source : twitter
source : twitter
source : twitter

فیکٹ چیک:

وائرل وزیٹنگ کارڈ کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے وزیٹنگ کارڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سرچ کیا۔ ہمیں یہ وزیٹنگ کارڈ ایک یوزر کے 9 فروری 2016 کے پوسٹ میں ملا۔ اس ٹویٹ میں صرف ختنہ سے متعلق طنز کیا گیا ہے۔ 

source : twitter

اس وزیٹنگ کارڈ پر کہیں بھی،’ہمارے یہاں بیگم حلالہ کرنے کے بعد فوراً واپس کر دی جاتی ہے‘۔ نہیں لکھا گیا ہے۔ یہاں دیے گئے کولاج میں آپ دونوں وزیٹنگ کارڈ کو دیکھ سکتے ہیں۔ 

dfrac

وہیں ہماری ٹیم نے اس وزیٹنگ کارڈ پر دیے گئے نمبر پر کال کرکے معلوم کرنے کی کوشش کی، لیکن نمبر سوئچ آف جا رہا ہے۔ تاہم Truecaller ایپلی کیشن پر، یہ نمبر ’حاجی للو ختنہ‘کے نام سے دکھا رہا ہے۔ 

نتیجہ:

زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ 2016 میں شیئر کیے گئے وزیٹنگ کارڈ پر کہیں بھی حلالہ کا ذکر نہیں ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔ وہیں ہماری ٹیم وزیٹنگ کارڈ پر دیے گئے نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، رابطہ ہونے پر ’اسٹوری‘ اپڈیٹ کر دی جائے گی۔