

دیپک ویاس نامی یوزر نے متذکرہ گرافیکل امیج کو ٹویٹ کرکے لکھا،’دہشت گردوں، جاہلوں کو پیدا کرنے والا، بھائی، بیٹے، مددگار، حمایت کنندہ، یہ ان کے لیے بھیک مانگتے ہیں جو چور ہے، مہاچور (سب سے بڑا چور) ان کے kute ہے۔
आतंकवादीयो ,जाहिलो के जन्मदाता , भाई ,बेटे ,मददगार, पोषक 😜🦏 यह उन के लिए भीख मांगते हे जो चोर हे महा चोर उन के kute हे pic.twitter.com/5EehoU3ElN
— Deepak Vyas (@deepakvyas781) February 9, 2023
Tweet Archive Link
وہیں بھارت بھاؤسر نامی یوزر نے ٹویٹر پر اس تصویر کو کیپشن دیا،’انکو شرم بھی نہیں آتی، دشمن کا ساتھ دیتے ہوئے‘۔
इनको शर्मभी नहीं आती दुश्मनका साथ देते हूँए pic.twitter.com/hEKkeE53vI
— Bharat Bhavsar (@BharatBhavsar11) February 14, 2023
فیس بک پر ایک یوزر نے یہی گرافیکل امیج شیئر کیا ہے۔

ان کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اس پوسٹر کو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک
وائرل گرافیکل امیج کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل پر الگ الگ سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو کسی مین اسٹریم میڈیا کی جانب سے پبلش ایسی کوئی نیوز نہیں ملی جس میں بتایا گیا ہو کہ کانگریس کے رہنما دگوجے سنگھ اور پی چدمبرم نے پاکستان کو مالی مدد دینے کی وکالت کی ہے۔
بعد ازاں DFRAC کی ٹیم نے ان رہنماؤں کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس کو بھی چیک کیا۔ یہاں بھی ہمیں ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔

نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر کے ذریعے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ فیک ہے، کیونکہ اگر کانگریس کے رہنما دگوجے سنگھ اور پی چدمبرم نے ایسا بیان دیا ہوتا تو مین اسٹریم میڈیا نے ضرور کور کیا ہوتا۔