Home / Featured / فیکٹ چیک: بھارت میں پولیو کا آخری کیس 12 جنوری کو نہیں ملا تھا، امیتابھ بچن نے کیا غلط دعویٰ

فیکٹ چیک: بھارت میں پولیو کا آخری کیس 12 جنوری کو نہیں ملا تھا، امیتابھ بچن نے کیا غلط دعویٰ

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹ کیا اور دعویٰ کیا کہ امسال 12 جنوری 2023 کو بھارت میں پولیو کا آخری کیس سامنے آنے کو 11 سال ہو گئے۔ واضح ہو کہ امیتابھ بچن پولیو کے خلاف مہم میں یونیسیف کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

Source: Twitter

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا، امسال..12 جنوری 2023.. بھارت میں پولیو کے آخری معاملے کو 11 سال ہو گئے ہیں..آپ کے تعاون کا شکریہ.. 🙏🏻

Source: Twitter

اس کے ساتھ ہی امیتابھ بچن نے ایک اور ٹویٹ کیا اور معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اور پولیو  کی معلومات میں غلطی کے لیے معذرت خواہ ہیں.. در حقیقت بھارت میں پولیو کے آخری رپورٹ کیے گئے معاملے کو 12 سال ہو گئے ہیں نہ کہ 11 سال… 12 جنوری 2011 سے..12 سال…میں معافی مانگتا ہوں۔ 

فیکٹ چیک:

Source: Scroll

امیتابھ بچن کے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC  ٹیم نے گوگل پر چند کی-ورڈ سرچ کیے۔ اس دوران ہمیں scroll.in پر اسمتھا نائر کا 13 جنوری 2021 کو پبلش ایک آرٹیکل ملا، جس میں بتایا گیا کہ ٹھیک ایک دہائی قبل 13 جنوری 2011 کو بھارت میں پولیو کا آخری کیس سامنے آیا تھا۔

Source: gavi.org

اس کے علاوہ  gavi.org کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں پولیو کا آخری معاملہ 13 جنوری 2011 کو ہاوڑہ، مغربی بنگال میں درج کیا گیا تھا۔ تب سے، بھارت اس بیماری سے آزاد ہو گیا ہے، بھارت بہ دستور 27 مارچ 2014 کو عالمی ادارہ صحت سے پولیو فری سرٹیفیکیٹ حاصل کر رہا ہے۔ 

نتیجہ:

زیرِ نظر  DFRAC  کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ امیتابھ بچن کا 12 جنوری کو بھارت میں پولیو کا آخری کیس سامنے آنے کا دعویٰ فیک ہے، کیونکہ بھارت میں پولیو کا آخری کیس 13 جنوری 2011 کو مغربی بنگال کے ضلع ہاوڑہ میں درج کیا گیا تھا۔

Tagged: